3633 - السلسلةالصحیحة

Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3633

Hadith in Arabic

عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ رَفِيقَيْنِ فِي غَزْوَةِ ذِي الْعُشَيْرَةِ فَلَمَّا نَزَلَهَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَأَقَامَ بِهَا رَأَيْنَا نَاسًا مِّنْ بَنِي مُدْلِجٍ يَّعْمَلُونَ فِي عَيْنٍ لَهُمْ فِي نَخْلٍ فَقَالَ لِي عَلِيٌّ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ! هَلْ لَّكَ أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُونَ؟ فَجِئْنَاهُمْ فَنَظَرْنَا إِلَى عَمَلِهِمْ سَاعَةً ثُمَّ غَشِيَنَا النَّوْمُ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ فَاضْطَجَعْنَا فِي صَوْرٍ مِّنَ النَّخْلِ فِي دَقْعَاءَ مِنَ التُّرَابِ فَنِمْنَا فَوَاللهِ! مَا أَيْقَظَناَ إِلَّا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُحَرِّكُنَا بِرِجْلِهِ وَقَدْ تَتَرَّبْنَا مِنْ تِلْكَ الدَّقْعَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : يَا أَبَا تُرَابٍ! لِمَا يُرَى عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَلَا أُحَدِّثُكُمَا بِأَشْقَى النَّاسِ رَجُلَيْنِ؟ قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: أُحَيْمِرُ ثَمُودَ الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ وَالَّذِي يَضْرِبُكَ يَا عَلِيُّ عَلَى هَذِهِ (يَعْنِي: قَرْن عَلِيِّ) حَتَّى تُبْتَلَ هَذِهِ مِنَ الدَّمْ . يَعْنِي لِحْيَتَهُ

Hadith in Urdu

عمار بن یاسر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ میں اور علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذی العشیرہ میں ساتھی تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پڑاؤڈالا تو ہم نے بنی مدلج کے کچھ لوگ دیکھے،کھجور کے باغ میں موجود چشمے پر کام کر رہے تھے۔ علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ابو الیقظان ! کیا تمہیں اس بات میں دلچسپی ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس جائیں اور دیکھیں کہ یہ کس طرح کام کر رہے ہیں؟ ہم ان کے پاس آئےاور کچھ دیر ان کا کام دیکھتے رہے۔پھر ہمیں نیند نے آلیا، میں اور علی رضی اللہ عنہ وہاں سے آگئے اور کھجور کے چھوٹے درختوں میں آکر مٹی پر سو گئے۔ واللہ ! پھر ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی جگایا۔ ہمیں اپنے پاؤں سے ہلا رہے تھے۔ مٹی ہم پر پڑی ہوئی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابو تراب !علی رضی اللہ عنہ پر مٹی دیکھ کر فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو دو بد بخت ترین آدمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم ثمود کااُحیمر جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دی تھیں، اور وہ شخص جو تمہیں یہاں ضرب لگائے گا۔ (یعنی علی رضی اللہ عنہ کے سر پر) حتی کہ یہ یعنی داڑھی خون سے تر ہو جائے گی۔

Hadith in English

.

Previous

No.3633 to 3704

Next
  • Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
  • Takhreej الصحيحة رقم (1743) ، مسند أحمد رقم (17602