3614 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3614
Hadith in Arabic
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ زِيَادٍ السَّاعِدِيِّ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ عَلَى الْهِجْرَةِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! بَايِعْ هَذَا قَالَ: وَمَنْ هَذَا؟ قَالَ: ابْنُ عَمِّي حَوْطُ بْنُ يَزِيدَ أَوْ يَزِيدُ بْنُ حَوْطٍ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا أُبَايِعُكَ إِنَّ النَّاسَ يُهَاجِرُونَ إِلَيْكُمْ وَلَا تُهَاجِرُونَ إِلَيْهِمْ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِيَدِهِ! لَا يُحِبُّ رَجُلٌ الْأَنْصَارَ حَتَّى يَلْقَى اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَّا لَقِيَ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَهُوَ يُحِبُّهُ وَلَا يَبْغُضُ رَجُلٌ الْأَنْصَارَ حَتَّى يَلْقَى اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَّا لَقِيَ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَهُوَ يَبْغُضُهُ
Hadith in Urdu
حارث بن زیاد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: وہ خندق کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے ہجرت پر بیعت لے رہے تھے۔ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اس سے بیعت لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کون ہے ؟حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے چچا کا بیٹا حوط بن یزید یا یزید بن حوط ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں تم سے بیعت نہیں لوں گا۔ لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گےتم ان کی طرف ہجرت نہیں کرو گے ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے ! جو شخص بھی انصار سے محبت کرے گا حتی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے ملاقات کر لے تو اللہ تبارک و تعالیٰ بھی اس سے محبت کرتا ہوا ملاقات کرے گا۔ اور جو شخص بھی انصار سے بغض رکھے گا حتی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے ملاقات کرلے تو اللہ تبارک و تعالیٰ بھی اس سے بغض رکھتے ہوئے ملاقات کرے گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1672) ، مسند أحمد رقم (14991).