3529 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3529
Hadith in Arabic
عَنْ صَالِحٍ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : قَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو جُمُعَةَ الأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ لِيُصَلِّيَ فِيهِ وَمَعَنَا رَجَاءُ بن حَيْوَةَ يَوْمَئِذٍ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ خَرَجْنَا مَعَهُ لِنُشَيِّعَهُ ، فَلَمَّا أَرَدْنَا الانْصِرَافَ، قَالَ : إِنَّ لَكُمْ عَلَيَّ جَائِزَةً وَّحَقًّا أَنْ أُحَدِّثَكُمْ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقُلْنَا: هَاتِه يَرْحَمُكَ اللهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَعَنَا مُعَاذُ بن جَبَلٍ عَاشِرَ عَشَرَةٍ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ! هَلْ مِنْ قَوْمٍ أَعْظَمُ مِنَّا أَجْرًا؟ آمَنَّا بِكَ وَاتَّبَعْنَاكَ ؟ قَالَ: مَا يَمْنَعُكُمْ مِنْ ذَلِكَ وَرَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ يَأْتِيكُمُ الْوَحْيُ مِنَ السَّمَاءِ؟ بل قَوْمٌ يَّأتون من بعدكم يَأْتِيهِمْ كِتَابٌ بَيْنَ لَوْحَيْنِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَعْمَلُونَ بِمَا فِيهِ ، أُولَئِكَ أَعْظَمُ مِنْكُمْ أَجْرًا
Hadith in Urdu
صالح بن جبیر سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ: ابو جمعہ انصاری رضی اللہ عنہ ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہمارے پاس بیت المقدس میں نماز پڑھنے آئے، اس دن ہمارے ساتھ رجاء بن حیوہ بھی تھے۔ جب وہ واپس پلٹے تو ہم بھی ان کے ساتھ باہر نکل آئے۔ جب ہم واپس پلٹنے لگے تو انہوں نے کہا: تمہارے لئے میرے ذمے انعام اور تمہارا حق ہے۔ میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ ہم نے کہا: اللہ آپ پر رحم فرمائے، ہمیں حدیث سنائیے۔ وہ کہنے لگے: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہمارے ساتھ معاذ بن جبلرضی اللہ عنہ بھی تھے، دس میں سے ایک،ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ایسے لوگ بھی ہیں جو ہم سے زیادہ اجر والے ہوں گے؟ ہم آپ پر ایمان لائے اور آپ کی پیروی کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(ایمان لانے سے)تمہیں کونسی بات روکتی ہے، جب کہ اللہ کے رسول تمہارے درمیان موجود ہیں؟ آسمان سے تمہارے پاس وحی آتی ہے؟ تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جن کے پاس کتاب لکھی ہوئی آئے گی، وہ اس پر ایمان لائیں گے، او ر اس پر عمل کریں گے، یہ لوگ تم سے زیادہ اجر والے ہوں گے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (3310) ، المعجم الكبير للطبراني رقم (3460) .