3528 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3528
Hadith in Arabic
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَبُو بَكْرٍ فِي طَائِفَةٍ مِّنَ الْمَدِينَةِ قَالَ: فَجَاءَ فَكَشَفَ عَنْ وَّجْهِهِ فَقَبَّلَهُ وَقَالَ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي مَا أَطْيَبَكَ حَيًّا وَّمَيِّتًا مَاتَ مُحَمَّدٌ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرَبِّ الْكَعْبَةِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يَتَقَاوَدَانِ حَتَّى أَتَوْهُمْ فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ وَّلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا أُنْزِلَ فِي الْأَنْصَارِ وَلَا ذَكَرَهُ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ شَأْنِهِمْ إِلَّا وَذَكَرَهُ وَقَالَ: وَلَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَّسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا سَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ . وَلَقَدْ عَلِمْتَ يَا سَعْدُ! أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: وَأَنْتَ قَاعِدٌ قُرَيْشٌ وُّلَاةُ هَذَا الْأَمْرِ فَبَرُّ النَّاسِ تَبَعٌ لِّبَرِّهِمْ وَفَاجِرُهُمْ تَبَعٌ لِّفَاجِرِهِمْ قَالَ: فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: صَدَقْتَ نَحْنُ الْوُزَرَاءُ وَأَنْتُمْ الْأُمَرَاءُ
Hadith in Urdu
حمید بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو۔ ابو بکر رضی اللہ عنہ مدینے کےایک دوسرے علاقے میں تھے۔ وہ آئے اور آپ کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر آپ کو بوسہ دیا، اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ زندگی میں اور مرنے کے بعد کتنے پاکیزہ ہیں۔ رب کعبہ کی قسم! محمد صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں.... حدیث ذکر کی ۔کہتے ہیں کہ: ابو بکر اور عمر رضی اللہ عنہ دونوں چلتے ہوئے لوگوں کے پاس آئے ،ابو بکررضی اللہ عنہ بولنے لگے اور انصار کے بارے میں جو کچھ بھی نازل ہوا تھا بیان کر دیا، اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا وہ بھی ذکر کر دیا۔ اور کہنے لگے: تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا۔ اے سعد! تمہیں معلوم ہے تم بھی بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ۔ :قریش اس معاملے(خلافت) کے نگران ہیں۔ نیک لوگ ان کے نیک کے پیچھے چلیں گے، اور فاجر لوگ ان کے فاجرکے پیچھے چلیں گے۔ سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم نے سچ کہا، ہم وزراء ہیں اور تم امراء ۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1155) ، سنن الترمذي ،كِتَاب الْفِتَنِ ، بَاب مَا جَاءَ أَنَّ الْخُلَفَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ ، رقم (2153) .