3225 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3225
Hadith in Arabic
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا قُبِرَ الْمَيِّتُ أَوْ قَالَ: أَحَدُكُمْ أَتَاهُ مَلَكَانِ أَسْوَدَانِ أَزْرَقَانِ يُقَالُ لِأَحَدِهِمَا الْمُنْكَرُ وَالْآخَرُ النَّكِيرُ فَيَقُولَانِ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: مَا كَانَ يَقُولُ: هُوَ عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ هَذَا ثُمَّ يُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعِينَ ثُمَّ يُنَوَّرُ لَهُ فِيهِ ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: نَمْ فَيَقُولُ: أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي فَأُخْبِرُهُمْ؟ فَيَقُولَانِ: نَمْ كَنَوْمَةِ الْعَرُوسِ الَّذِي لَا يُوقِظُهُ إِلَّا أَحَبُّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ حَتَّى يَبْعَثَهُ اللهُ مِنْ مَّضْجَعِهِ ذَلِكَ. وَإِنْ كَانَ مُنَافِقًا قَالَ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ فَقُلْتُ مِثْلَهُ لَا أَدْرِي فَيَقُولَانِ: قَدْ كُنَّا نَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُولُ ذَلِكَ فَيُقَالُ لِلْأَرْضِ: الْتَئِمِي عَلَيْهِ فَتَلْتَئِمُ عَلَيْهِ فَتَخْتَلِفُ أَضْلَاعُهُ فَلَا يَزَالُ فِيهَا مُعَذَّبًا حَتَّى يَبْعَثَهُ اللهُ مِنْ مَّضْجَعِهِ ذَلِكَ
Hadith in Urdu
) ابو ہریرہرضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میت كو قبرمیں دفن كیا جاتا ہے ،یا فرمایا: تم میں سے كسی شخص كو تودو فرشتے اس كے پاس آتے ہیں، سیاہ رنگ كے ،نیلی آنكھوں والے، ایك كو منكر، دوسرے كو نكیر كہا جاتا ہے ۔ دونوں كہتے ہیں: تم اس شخص كے بارے میں كہا كہتے ہو؟ وہ كہتا ہے جو وہ(دنیا میں) كہا كرتا تھا كہ وہ اللہ كے بندے اور اس كے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبودِ برحق نہیں، اور محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس كے بندے اور رسول ہیں۔ وہ دونوں فرشتے كہتے ہیں: ہمیں معلوم تھا كہ تم یہی كہوگے ۔ پھر اس كی قبر ستر ہاتھ لمبی اور ستر ہاتھ چوڑی كشادہ كر دی جاتی ہے ۔پھر اس كے لئے اس میں روشنی كر دی جاتی ہے۔ پھر اس سے كہا جاتا ہے : سوجاؤ، وہ كہتا ہے: میں اپنے گھر والوں كی طرف واپس جانا چاہتا ہوں اور انہیں بتانا چاہتا ہوں۔ دونوں فرشتے كہتے ہیں: دلہن كی طرح سو جاؤ جسے اس كا محبوب ہی اٹھاتا ہے ۔ حتی كہ اللہ تعالیٰ اسے اس كی آرامگاہ سے اٹھا لیتا ہے اور اگر وہ منافق ہو تو كہتا ہے كہ میں نے لوگوں سے سنا كہہ رہے تھے ، میں نے بھی اسی طرح كہا، مجھے معلوم نہیں۔ وہ دونوں كہیں گے: ہمیں معلوم تھا كہ تم اسی طرح كہو گے ، زمین سے كہا جائے گا: اس پر تنگ ہو جاؤ ، تو زمین اس پر اس طرح سمٹ جائے گی کہ اس كی پسلیاں آپس میں مل جائیں گی، اسے اس قبر میں عذاب دیا جاتا رہے گا، جب تک اللہ تعالیٰ اسے اس كی اس جگہ سے اٹھائے۔
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1391) سنن الترمذي كِتَاب الْجَنَائِزِ بَاب مَا جَاءَ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ رقم (991)