3224 - السلسلةالصحیحة
Al-Silsila-tus-Sahiha - Hadees No: 3224
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: جَاءَ أَبُو مُوسَى إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يَعُودُهُ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ رضی اللہ عنہ : أَعَائِدًا جِئْتَ أَمْ شَامِتًا؟ قَالَ: لَا بَلْ عَائِدًا قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ رضی اللہ عنہ : إِنْ كُنْتَ جِئْتَ عَائِدًا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقُولُ: إِذَا عَادَ الرَّجُلُ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مَشَى فِي خِرَافَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ فَإِنْ كَانَ غُدْوَةً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ وَإِنْ كَانَ مَسَاءً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ.
Hadith in Urdu
عبدالرحمن بن ابی لییہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ ابو موسیٰ حسن بن علی رضی اللہ عنہم كی عیادت كرنے آئے تو علیرضی اللہ عنہ نے ان سے كہا: تم عیادت كرنے كی غرض سے آئے ہو یا خوش ہوکرآئے ہو؟ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ كہنے لگے: نہیں میں عیادت كرنے كی غرض سے آیا ہوں۔ علیرضی اللہ عنہ نے ان سے كہا: اگر تم عیادت كرنے كی غرض سے آئے ہو تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: جب آدمی اپنے مسلمان بھائی كی عیادت کرنے کے لئے آتا ہے تو وہ جنت كے باغیچے میں چلتا رہتا ہے حتی كہ آكر بیٹھ جائے، جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اسے ڈھانپ لیتی ہے ۔ اگر صبح كے وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے شام ہونے تك اس كے لئے دعا كرتے رہتے ہیں اور اگر شام كے وقت میں ہو تو صبح تك ستر ہزار فرشتے اس كے لئے دعا كرتے رہتے ہیں۔( )
Hadith in English
.
- Book Name Al-Silsila-tus-Sahiha
- Takhreej الصحيحة رقم (1367) مسند أحمد رقم (578)