این اے منصور حیات خان ، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر وارڈ نمبر چھ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے،حلقہ کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہمارا فرض اﺅلین ہے،ملکی دولت لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے،وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے مخالفین کے منہ بند کر دئیے ہیں، ممبر پنجاب اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ملک تمیور مسعود اکبر نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کرینگی سازشی عناسر پہلے بھی ناکام ہوئے مستقبل میں بھی انکو منہ کی کھانی پڑے گی، حلقہ پی پی 20کے عوام نے جسطرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اس سے بڑھ کر ہم انکی خدمت کرینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسکین آباد کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 6میں 6600فٹ سوئی گیس لائن کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے وائس پریذیڈنت کینٹ بورڈ حاجی امجد کاشمیری، راجہ طارق محمود، نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں عثمان گل، سید تجمل حسین کاظمی، خان امتیاز خان، فضل اکرم خان، زاہد اقبال، ملک مہربان، حاجی منیر، سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،منصور حیات خان نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے ملکر کردار ادا کریں سابقہ ادوار میں تعمیروترقی کے نام پر لوٹ مار کی گئی اور ملک و قوم پر بھاری قرضے چڑھا دئیے گئے ،آج ہماری خارجہ پالیسی کی دنیا معترف ہے، وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ،انھوں نے کہا کہ مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہی جوانمردی ہے، حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا،ملک تمیور نے کہا کہ عوام کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے تعمیروترقی کا یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔