لیگی کونسلران کی استقامت پر انھیں سلام پیش کرتا ہوں، کامیابی ساتھیوں کی مرہون منت ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن ہائی جیک

5 Years ago

ٹیکسلا ( انٹرویو ، ڈاکٹر سید صابر علی )نو منتخب چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی شیخ وحید الدین نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں کونسلران نے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرا کر جمہوری روایات کو فروغ دیا،حکومتی ہتکنڈوں کے باوجود لیگی کونسلران نے استقامت کا ثبوت دیا، انھیں سلام پیش کرتا ہوں، بلا تفریق عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں گے،ترقیاتی فنڈز سے اپوزیشن کو بھی میرٹ پر حق دیا جائے گا،بنیادی نصب العین شہر میں خدمت کی نئی مثال قائم کرنا ہے، عوام کا خادم بن کر کام کریں گے،کمیٹیوں میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی انٹرویوکے دوران کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ کوہستان کے ڈائریکٹر ملک نصیر الدین بھی موجود تھے شیخ وحید الدین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منڈیٹ چرانے کے لئے کونسلران کی بولیاں لگائیں گئیں،الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے لئے حکومتی مشینری استعمال کی گئی،کونسلران کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور انھیں حراساں کرنے کے لئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کئے گئے انکا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے نواز شریف کے ساتھ مرتے دم تک وفاداری نبھائیں گے،انھوں نے کہا کہ ملک عمر فاروق ، زیشان صدیق بٹ ،سید محمود حسین شاہ ،بیرسٹر عقیل ملک کی شبانہ روز محنت رنگ لائی، ہمارے خاندان کاتعلق شہر کی خدمت کرنے والوں میں ، تایا شیخ محمد دین نے ٹیکسلا میں تعلیم القران سکول بنا کر حکومت پاکستان کو وقف کیا اسی انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے آپ کو لیڈ ر نہیں سمجھا بلکہ ہمیشہ شہر اور محلہ کا چوکیدار سمجھتا رہا ہوں،انھوں نے تمام لیگی کونسلران کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ، میری کامیابی میں میرے ساتھیوں کا پورا کردار ہے جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا،تلخیاں اور اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر کسی کی کبھی دل آزاری نہیں کی ، انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے معاہدے سے انحراف کیا،جس میں بنیادی کردار ملک پرویز کا تھا،یہ لوگ کسی مقام پر ثابت نہیں کر سکتے ،انھیں مذاکرے کی کھلے عام دعوت دیتا ہوں،اللہ تعالیٰ نے عزت رکھی اور مسلم لیگ ن نے اپنے کھویا ہوا منڈیٹ واپس لے لیا،انکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا شہر میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ، اور شہر کے باسیوں کی اصل خدمت مسلم لیگ ن نے کی ہے ،ہماری کامیابی نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے