وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کا حقیقی درد رکھتے ہیں،ہماری منزل اقتدار یا وزارتیں نہیں غلام سرور خان

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی)وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کا حقیقی درد رکھتے ہیں،ہماری منزل اقتدار یا وزارتیں نہیں تھی بلکہ ہم اس ملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں،سوئی گیس کے تمام جاری منصوبے مکمل ہونگے کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،اپوزیشن میں رہ کر بھی حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی،چور راستے سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے آئے ہیں، کینٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر10میں چوہدری مظہر کونسلر وارڈ نمبر دس کے ہمراہ سوئی گیس کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزارت اہم نہیں، عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں،ہمارا مقصد صرف اور صرف کرپشن فری پاکستان ہے، آج تک زندگی میں کسی عہدے کی خواہش ہی نہیں کی،،انکے ساتھ ملک و قوم کے حقوق کے لئے کام کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ جب میں اپنے دوستوں کی مشاور ت سے تحریک انصاف میں شامل ہوا تب بھی بنیادی مقصد تھا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو روشن اور محفوظ پاکستان مل سکے اور ملک کو کرپٹ عناصر اور چوروں سے پاک کیا جائے ،اس حلقہ کے عوام نے ہمیں ہمیشہ پیار دیا عزتوں سے نوازا، مخالفین کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئیں انشااللہ آئندہ بھی انکا مقدر ناکامی ہے، تمام سوئی گیس کے کام ہونگے کسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،میری عوام کے لئے خدمات وزارتوں سے نہیں بلکہ جب میں اپوزیشن میں تھا تب بھی عوام کی خدمات کو ترجیح دی،عوام کی طاقت سے آئے ہیں اور انشااللہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ عوام کے اعتماد پر پورا تریں،اس موقع پر چوہدری مظہر، محمد ادریس خان عرف ڈی سی، ماسٹرنثار خان کے علاوہ دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،غلام سرور خان نے کہا کہ جن جن لوگوں نے اس ملک کو لوٹا اور نوچا وہ اب کسی صورت بچ نہیں سکتے انھیں ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا،کوئی بچ نہیں سکے گا، جب ادارے ان کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہیں اور گرفتاریاں ہوتی ہیں تو یہ فوراً بیمار پڑ جاتے ہیں مگر اب اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے لئے کوئی رورعایت نہیں ہوگی،پاکستان کی بقا اور سالمیت عمران خان کی پالیسیوں اور اسکی سوچ پر مبنیٰ ہے،وزیر اعظم عمران خان امید کی وہ آخری کرن ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل اور محفوظ مستقبل دے سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ حلقہ این اے59.63دونوں کے عوام کے لئے بلاتفریق ہماری خدمات جاری رہیں گی،کسی کو پریشان ہونے کی قطعاًً ضرورت نہیں سوئی گیس سمیت تمام ترقیاتی کام ہونگے جس طرح دونوں حلقوں کے عوام نے ہم پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا اسی طرح ہم بھی انکے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے اور خصوصاًً سوئی گیس کے تمام کام ہونگے یہ محنت کشوں کا حلقہ ہے محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے بھی ہماری کاوشیں جاری ہیں انشااللہ عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے۔