خانپور کے علاقہ میں درندگی اور سفاکیت کا المناک واقعہ ، درندی صفت انسان نے سات سالہ بچے کو زیادتی کا

خانپور(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) درندگی کا ایک اور واقعہ سات سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈاکر قتل کرکے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی گی ملزمان فرا رہونے میں کامیاب بچہ اول جماعت کا طالب علم تھا ایک دن پہلے سے گھر سے لاپتہ تھا پولیس نے اطلاع پاکر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ضروری قانونی کاروائی کے بعد بچہ کی لاش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی گی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذید تحقیقات شروع کر دی ہیں درندگی واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گی ملزمان کو جلد گرفتا رکرکے سزائے موت دینے کا مطالبہ کر دیا زرائع کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی علاقہ خان پور کے قریب سے مارچ آبادجو لیاں کے رہائشی سات سالہ معصوم بچے عمر کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے علی الصبح لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیا بچہ کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں بجلی کی تارسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہو اہے کہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے قتل کیا گیا ہے بچے کے والد نے بتایا ہے کہ معصوم عمر ایک دن پہلے سے گھر سے لاپتہ تھا پرائمری سکول جولیاں میں پہلی جماعت کا طالب علم تھا پولیس نے پوسٹ مارٹم ضروری قانونی کاروائی کے بعد سات سالہ عمر ولد راجہ حق کی لاش کو تدفین کے لیے ورثاکے حوالے کر دیا اور والد کی مدعیت میں زیر دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے پولیس نے بتایا ہے کہ معصوم بچے کے نمازہ جنازہ کے بعد مشکوک افراد کو حراست میں لیا جائے گا جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جلد ملزمان کی گرفتاری کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی سانحہ حویلیاں کے بعد درندگی کے اس واقعہ میں اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو سزائے موت دی جائے ادہر دڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا ہے کہ سات سالہ بچے زیادتی کے بعد قتل کیس پولیس کے لیے چیلنج تھاملزم شعیب مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے مقتول کے والد نے بھی شک کا اظہار کیا تھاملزم شعیب نے اقرار جرم بھی کرلیا ہے آئی جی خیبر پختوانخواہ کی ہدایت پر اس کیس پر نو رکنی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جس میں ایس ایچ او ڈی ایس پی شامل ہیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں انھوں نے کہا کہ میں نے صوبہ میں چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ بنانے پر زور دیا ہے اپنے اعلی حکام سے بھی ہزارہ میں چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ کے فعال ہونے کی سفارشات پیش کروں گا ماڈل کورٹس میں کیس کو بھیجوایا جائے گا انصاف کے تقاضے پورے کریں گے شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں تو ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جاتا ہے انھو ں نے کہا کہ ملزم کے کپٹروں سے شواہد حاصل کئے گئے ہیں ڈی این اے سمیت پوسٹ مارٹم اور سیمن کے شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مستقبل میں اپنے اعلی حکام کے نوٹس میں لاؤں گا کہ چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام اس کے فعال ہونے کے بارے میں شہریوں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ معاشرہ میں اس قسم کے واقعات کی بھی روک تھام ممکن ہو سکے پولیس ہر وقت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تیار رہتی ہے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی باباخیل ہری پور ڈی پی او دفتر میں پریس کانفرس کر رہے تھے ملزم شعیب کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کر دیا گیا