سوئی گیس اوور بلنگ پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا،گیس بلوں میں اوور چارجنگ کے متاثرہ صارفین کو تیس جون

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے )وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس اوور بلنگ پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا،گیس بلوں میں اوور چارجنگ کے متاثرہ صارفین کو تیس جون تک اضافی رقم ری فنڈ ہوجائے گی،ڈھائی سے تین ارب روپے اس مد میں کمپنیوں کو رقم مختص کرنے کی ہدائت کردی گئی ہے،موجودہ بلدیاتی نمائندوں کو وہ اختیارات نہیں دیئے گئے جس کے وہ مستحق ہیں،تمام تر انتظامات تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے پاس ہیں،یا صوبائی وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں،اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے سوچ وچار جاری ہے،نئے بلدیاتی نظام کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے،تین لوکل گورنمنٹ آرڈننس 79، 2002 اورشہباز شریف کے نظام سے اچھی چیزیں نکال کر نیا بلدیاتی نظام لانے کے لئے کام ہورہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وحدت کالونی ٹیکسلا میں ایک کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے نئے تفریح پارک کے سنگ بنیاد کے بعد میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سعودیہ کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ آئل ریفائنری کے حوالے سے سعودی حکومت سے ایم او یو سائن ہوچکا ہے ورکنگ گروپس بن گئے ہیں پٹرو کیمکل کمپلیکس کے بڑا منصوبہ بیس ارب ڈالرز کے قریب ہے کوشش ہے کہ تمام پیپر ورک امسال مکمل ہوجائے۔تاکہ اگلے سال عملی طور پر اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوسکے ہم سے زیادہ جلدی میں سعودی حکومت ہے،انکا کہنا تھا کہ سمندر میں ڈرلنگ کاکام بہت نذدیک پہنچ چکا ہے،مارچ کے اختتام تک اسکے اچھے نتائج سامنے آسکتے ہیں اشارے مثبت مل رہے ہیں سمندر کی بہت گہرائی ہے،جہاں سے سمندر کی تہہ شروع ہوتی ہے پانچ ہزار پانچ سو میٹرنیچے جانا ہے،ابھی تک سمند کی تہہ کے نیچے چار ہزار تیس سو میٹر تک پہنچ چکے ہیں، سمندر میں ڈرلنگ کے مثبت آثار مل رہے ہیں، امید ہے کہ سمندر کی تہہہ سے گیس اور تیل کے نئے زخائر دریافت ہوجائیں گے،قبل ازیں سنگ بنیاد کی تقریب سے وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سردار سید رضا شاہ نے پارک کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ عوامی فلاح و وبہبود کے جتنے منصوبے ہمارے دور میں لوگوں کو دیئے گئیا سکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تقریب سے ایم این اے منصور حیات خان نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے لئے عملی طور پر اپنے ایجنڈے پر کاربند ہے اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی