لوسر شرفو نذد واہ ماڈل ٹاون میں مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا ، 46 قمار باز گرفتار، 11 لاکھ 65 ہزا

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )واہ کینٹ کے لوسر شرفو واہ ماڈل ٹاون فیز ون میں مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا ، پولیس نے 46 افراد کو حراست میں لے لئے ،ملزمان کو چھڑانے کے لئے حکمران جماعت کی اہم سیاسی شخصیات میدان میں کود پڑیں ،سفارشوں کا تانتا بندھ گیا،داو پر لگی lلاکھوں روپے نقدی رقم برآمد، چار لاکھ مالیت کے دو قیمتی مرغے،چار لاکھ روپے مالیت کے 51 قیمتی موبائلز،پانچ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کے سب انسپکٹر زاہد خان نے مخبر کی اطلاع پر واہ ماڈل ٹاون میں چھاپہ مارا ،مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کی بازی لگائی جارہی تھی ،پولیس نے موقع سے 46 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پانچ ملزمان فرار ہوگئے ،ملزمان کے قبضہ سے گیارہ لاکھ 65 ہزار پانچ سو روپے نقدی،جبکہ چار لاکھ مالیت کے موبائلز فون اور لڑائی کی غرض سے دو لاکھ مالیتی قیمتی مرغے بھی برآمد کر لئے ، ادہر پولیس کی کاروائی کے بعد ملزمان کو چھڑانے حکمران جماعت کے مقامی زعما بھی سفارش لیکر تھانے پہنچ گئے،خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پہل گئی جو ملزمان کی جان خلاصی کے لئے گئے تھے انھیں بھی سوشل میڈیا پر اجاگر کیا گیا، تاہم پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے میں کافی تاخیر کی ، سیاسی آقاوں کو خوشنودی کے لیے مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کی گئی ، اور منظور نظر افراد کو نکالنے کے بعد پولیس نے زیر حراست افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،اور موقع سے برآمد ہونے والی رقم جس کی بابت پتا لگا کہ نقدی چالیس لاکھ سے زائد تھی تاہم پولیس نے مقدمہ کے اندراج میں گیارہ لاکھ کے لگ بھگ نقدی شو کی ،اور ملزمان کو نکالنے کا تاوان وصول کر لیا،ادہر عوامی حلقوں میں یہ خبر سارا دن گردش کرتی رہی ، میڈیا کے بار بار فون سے جان چھڑانے کے لئے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ نے سرکاری نمبر بند رکھا ، ڈی ایس پی صاحب سے رابطہ بھی ممکن نہ ہوسکا ، خبر کو پولیس پوشیدہ رکھنے کا جتن کرتی رہی تاکہ میڈیا تک اس کی اصل رسائی ممکن نہ ہوسکے جبکہ تھانہ صدر واہ کا لائن فون بھی ڈیڈ ملا ،پولیس سے کافی سوچ وچار کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا،