قران پاک کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ خاتون مدرس کے بھائی کی نازیبا حرکات .

واہ کینٹ ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )لوسر شرفو واہ کینٹ گھر میں قران پاک پڑھنے آنے والے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت نوجوان گرفتار ، اہل محلہ سراپا احتجاج ، ملزم عادی مجرم ہے متعدد مرتبہ اسی قسم کے سنگین کیسوں میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے ،پولیس نے اہل محلہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، اہل محلہ کے مطابق واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو محلہ غربی میں رہائش پذیر اختر حسین نامی شخص گھر میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے معصوم بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا،بچوں کو قران پاک کی تعلیم اسکی بہن دیتی جبکہ مکان کے بالائی حصہ میں یہ شخص موجود ہوتا ،جہاں سپارے رکھے ہوتے ہیں جب بچے سپارے لینے اوپر جاتے تو یہ انھیں پکڑ لیتا اور اپنی جنسی حوس پوری کرنے کے لئے گھٹیا قسم کی حرکات کرتا ، گزشتہ روز (ح) نامی آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی بچی نے شور مچایا اور وہاں سے بھاگ گئی،اور واقعہ اپنے معزور والد دانش انیل کو بتایا جس پر اہل محلہ اکھٹا ہوگئے اور انھوں نے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر واہ میں کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم اختر حسین کو گرفتار کر لیا ، اہل محلہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس قسم کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں بچے خوف کی وجہ سے اپنے والدین کو نہیں بتاتے تھے ، جبکہ یہ شخص پہلے بھی کئی دفعہ معافی مانگ کر جان خلاصی کر چاکا ہے ، اہل محلہ کا کہنا تھا کہ بہن کا کوئی دوش نہیں اسکی توجہ قران پاک دینے پر مرکوز ہوتی تھی جس کا فائدہ اسکا بھائی اٹھاتا تھا لیکن اس قسم کے واقعات سے بالخصوص والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، خواتین نے بھی میڈیا کو اس شخص کی کارستانیاں بتائیں اور انصاف کا مطالبہ کیا