ترنول ریلوے پھاٹک سے گزرنے والی ٹیکسی ریل گاڑی کی زد میں آگئی ، ٹیکسی کے پرخچے اڑ گئے ، ڈرائیور شدید

ترنول ( اسحاق عباسی سے)ریلوے پھاٹک ملازمین کی غفلت ،ترنول فتح جنگ روڈ پر ریلوے پھاٹک پر آنے والی ریل گاڑی ریلوے ٹریک سے گزرنے والی ٹیکسی کار سے جا ٹکرائی ، ریل کار کی ٹکر سے ٹیکسی تباہ ہوگئی ، ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جبکہ ٹیکسی میں بیٹھا ایک شخص بال بال بچ گیا،ڈرائیور کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا،ریلوے پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ریلوے پھاٹک پر ملازم کی عدم حاضری سے پہلے بھی کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں،تفصیلات کے مطابق ترنول فتح جنگ روڈ پر ڈہوک حمیدہ ریلوے پھاٹک پر ٹیکسی ڈرائیور ایک سواری کے ہمراہ ریلوے پھاٹک کراس کر رہا تھا کہ اچانک ریل گاڑی آ گئی,ریل گاڑی کی ٹکر سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ڈرائیور محمد بنارس ساکن ڈہوک ٹمن سنگ جانی زخمی ہو گیا جبکہ ساتھ بیٹھا شخص بال بال بچ گیا.زخمی ڈرائیور کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.ریلوے پولیس نے ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کر لی. واضح رہے کہ اس پھاٹک پر ریلوے کا کوئی ملازم نہیں ہوتا جسکی وجہ سے اس سے قبل بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو چکا ہے.عوام نے مطالبہ کیا ہے ہے کہ اس پھاٹک پر محکمہ ریلوے ملازم تعینات کرے