ایوبیہ ٹاون میں 4500فٹ گیس پائپ لائن کی تنصیب کا افتتاح۔ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے63منصور حیات خان نے کہا ہے کہ حلقہ کے گھر گھر کوبنیادی سہولیات کی فراہمی میری اؤلین ترجیحات میں شامل ہے ،بد قسمتی سے سابق ادوار میں عوام کو بیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا، نہ صرف موجودہ حکومت انرجی کرائسز پر قابو پا لے گی بلکہ عوام کو سوئی گیس، بجلی و دیگر سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی، میرا سب سے بڑا ٹارگٹ حلقہ سے منشیات فروشی کا خاتمہ ہے اس کے لئے مجھے حلقہ کے عوام کا تعاون درکار ہوگا، کوئی منشیات فروش اب بچ نہ سکے گا، سوئی گیس بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ اور اس معاشرے کو نوجوانوں کے منشیات سے پاک کرنا میرا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایوبیہ ٹاؤن میں 4500فٹ گیس پائپ لائن تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے عمائدین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع ممبر میونسپل کمیٹی سید مہتاب حسین شاہ،سیدتجمل کاظمی، عثمان گل، ملک عمیس رشید، زبیر خان، ملک وقاص، لالہ ہمایوں خان،جاوید قمر شاکر،محمدعظیم ،ملک فتح خان نیازی، غلام مرتضیٰ،ملک منظر، ملک ساجد، محمد رمضان، اختر زمان، آصف نقوی، سید ارشاد انجم، سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، عمائدین علاقہ نے اجتماعی مسائل سے ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان کو اگاہ کیا انھوں نے کہا کہ مین ایچ ایم سی روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں، اسی طرح نہر کے دونوں اطراف روڈ بنائی جائے گی، جبکہ جہاں جہاں سوئی گیس اور بجلی کی ضرورت ہے ہم فراہم کرینگے،انھوں نے کہا کہ سابق دور میں ان ٹاؤنز کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا انشااللہ ہم تمام ٹاؤنز میں بلا تفریق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،میرے والد محترم اور میرے چچا محمدصدیق خان (مرحوم) نے اس حلقہ میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جس طرح آپ لوگوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا انشااللہ ہم اس سے بڑھ کر خدمت کرینگے۔