سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب عوام کی نیندیں اڑا دیں ،اوگرا کے نئے ٹیرف نے گیس بم گرا دیا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے)سوئی گیس کے بھاری بھرکم بل نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں،اوگرا کے نئے مروجہ ٹیرف نے عوام کا گیس بل کی صورت میں ایک اور بم گرا دیا، گھریلو صارفین کو تھوڑی گیس استعمال کرنے کے باجودپر کمرشل صارفین سے دگنی قیمت ادا کرنا پڑے گی، گیس کمپنیوں نے ایک دو نمبر طریقہ پریشر فیکٹر کے نام کا رکھا ہوا ہے، جس سے وہ میٹر کے یونٹوں میں پندرہ فیصد تک اضافہ کر دیتے ہیں،یہ پریشر فیکٹر کیا ہے اور اس کی اجازت ان گیس کمپنیوں کو کیوں دی گئی، عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سؤموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ، واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، گردونواح میں ماہ فروری گیس کے بلوں نے غریب عوام کی نیندیں اڑا دیں ، انھیں معلوم نہیں یہ کس طرح ہوا کون سا فارمولا لگایا گیا ، صارفین کی کثیر تعداد گیس بل کی تصحیح کے لئے سوئی گیس دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہے ، جبکہ انکی وہاں کوئی شنوائی نہیں ہوتی،زرائع کے مطابق بیس پریشر / (ریگولیٹر پریشر 228 ہوا کا دباؤ) کا نیا فارمولا کے تحت گیس کا بل بھاری بھرکم کیا جاتا ہے، سوئی گیس والے پریشر کی ویلیو 1.6 پونڈ تک دکھاتے ہیں جو کہ ان گھریلو ریگولیٹر میں لگ ہی نہیں سکتا اور ہوا کا دباؤ پورے پاکستان میں کراچی کا رکھتے ہیں. اس سے کم از کم راولپنڈی میں وہ ہو سو یونٹ پر چار کم کرنے کی بجائے سات آٹھ کا اضافہ کر دیتے ہیں. یوں آپ تو مستعدی کے ساتھ میٹر تین سو سے شاید نیچے رکھ کر چار ہزار بل کی امید کر رہے ہوں لیکن سوئی گیس والے اسے تین سو پندرہ بنا کر گیارہ ہزار کا بل بھیج دیں گے. یہی مسئلہ اگر چار سو کے نزدیک پیش آئے تو بل پندرہ سے بڑھ کر چھبیس ہزار ہو جائے گا. مری اور کوئٹہ میں تو یہ فیکٹر 0.85. تک گر جانا چاہئے، وہاں پر سوئی گیس والے فیکٹر نہ لگا کر احسان کر رہے ہیں لیکن درحقیقت وہ تقریباً بیس فیصد یونٹ بغیر فیکٹر کے ہی زیادہ لگا رہے ہیں. ، صارفین نے اس اہم ترین مسلہ پر چیف جسٹس آف پاکستان سے سوٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس کی ذمہ دار سوئی نادرن ہے ، عوام کو کن الجھنوں میں جکڑ دیا گیا ہے اس بھاری بھرکم گیس کے بلوں نے لوگوں کا گھریلو بجٹ بھی متاثر کیا ہے ، لوگ شش و پنج میں پڑے ہوئے ہیں کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے ، پندرہ سو ماہانہ بل دینے والے کا پندرہ ہزار بل سمجھ سے بالاتر ہے ، اس گھتی کو کون سلجھائے گا ، حکومتی ذمہ دار عوام پر گرائے گیس کے بل کی صورت میں بم کا ادراک کرتے ہوئے اس اہم ترین مسلہ کو فوری حل کریں