ٹیکسلا ۔ ایچ ایم سی روڈ سنیٹری کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ۔ دکاندار لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )ایچ ایم سی روڈ ٹیکسلا میں سنیٹری کی دکان پر ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکووں نے دکاندار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر دو لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ، ڈاکو با آسانی موقع واردات سے فرار ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق الیون سٹار سنیٹری کی دکان پر مسلح ڈاکووں نے دکاندار کو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا ، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا احتجاج پولیس کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ، تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے جبکہ تاجروں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، پولیس سیاسی آقاوں کی خوشنودی میں مصروف ہے اور تاجر آئے روز لٹ رہے ہیں۔