ماڈل ٹاؤن ٹیکسلا میں اضافی آبادیوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب،ایم این اے منصور

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے63منصور حیات خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے،اپنے حلقہ انتخاب کے گھر گھر میں بجلی گیس کی فراہمی میرا مشن ہے،ہماری پوری ٹیم خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر بلاتفریق عوام کی خدمت پر مگن ہے،اگر کوئی بھی نیک کام نیک نیتی کے ساتھ کیا جائے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہو جاتی ہے،ہمارے ملک کو انرجی بھران کا سامنا ہے ،چونکہ ہماری نیتیں ٹھیک ہیں اس لئے نہ صرف ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی وساطت سے حلقہ بھر میں تعمیروترقی کا عمل جاری ہے، راولپنڈی ڈویژن میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام حلقہ این اے63میں جاری ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماڈل ٹاؤن ٹیکسلا میں اضافی آبادیوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر حسن شہزاد ،حاجی زاہد رفیق، سید مہتاب حسین شاہ، میر اورنگزیب، شیخ ضیا الدین، سردار زبیر خان، ملک وقاص، آصف نقوی، سید سجاد شاہ، جاوید قمر شاکر،نصیرالدین عمار، ملک اسحاق، علی حسنین خان،اشرف خان،ملک جعفر،ملک عمیس رشید،سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،منصور حیات خان نے کہا کہ ٹاؤنزکے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت نہ ہے مگر انشااللہ ہم تمام ٹاؤنز میں سوئی گیس فراہم کرینگے پانچ سال کے اندر میرے حلقہ انتخاب کا کوئی گھر بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا، ہماری پوری ٹیم حلقہ کے عوام کی خدمت پر مامور ہے۔