تھانہ صدر واہ ڈاکووں کے نرغے میں ، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو ڈاکووں کی پہلی سلامی ،دربار کر

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )تھانہ صدر واہ کی حدود میں آئے روز ڈکیتی ، راہزنی اور کار چوری کی وارداتوں نے اہلیان واہ کو پریشان کر دیا،گزشتہ رات نامعلوم ڈاکووں نے دربار کریمی کے قریب ایک گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو لوٹ لیا۔ مالا کنڈ سے ایک شہری اپنی گاڑی سے ہا تھ دھو بیٹھا جبکہ نوجوان قانون دان ھاشم رضا کی کرولا کے شیشے توڑ کر لے جانے کی کوشش، محمد اشرف نے بتا یا کہ گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب پانچ مسلح افراد گھر میں گھسے اور اسلحہ کی نوک پر چار تولہ کے زیورات ، 35ہزار نقدی، قیمتی سیل فون اور ایل ای ڈی لے گئے۔ ھاشم رضا نے بتایا کہ اُن کی کرولا AV377 گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ کر چوری کوشش کی ۔ چوکیدار کو آ تا دیکھ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ مالاکنڈ جی ٹی روڈ سے ایک شہری اپنی خیبر کار سے ہا تھ دھو بیٹھا۔ قبل ازیں یہاں تعینات ایس ایچ او یسر کیانی نے جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ، اور انکی شبانہ روز کاوشوں سے یہاں چوری ، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خاظر خواہ کمی واقعہ ہوئی تھی اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تھا ، جنہیں سیاسی بنیادوں پر تبدیل کردیا گیا ،تھانہ صدر واہ میں ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ افراد نے سر اٹھا لیا جو یاسر کیانی کے خوف سے انڈر گراونڈ چلے گئے تھے ، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے انھیں پھر جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے ،قبل ازیں تھانہ صدر وا ہ میں تعینات ایس ایچ او یاسر کیانی نے نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا تھا بلکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کو اپنا مشن بنایا ہوا تھا ،جو پولیس کے اعلیٰ افسران کو ایک آنکھ نہ بہایا،لوگوں کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر واہ میں یاسر کیانی جیسے فرض شناس افسر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے