سول ہسپتال اور بی ایچ یو لب ٹھٹو کے لئے ایک ایک ایمبولنس فراہم کر دی گئی،تمام بی ایچ یو سینٹروں میں

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان نے کہا ہے کہ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بلا تفریق فراہمی ہمارا فرض اؤلین ہے،تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر بھی موجودہ حکومتی انقلابی اقدامات کر رہی ہے،سول ہسپتال ٹیکسلا اور بی ایچ یو لب ٹھٹھو کے لئے ایک ایک ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہیں،تاکہ لب ٹھٹھو جیسے دور دراز علاقہ کے عوام ایمبولینس سروس سے مستفید ہو سکیں،اسکے ساتھ ساتھ عوام کے دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں گے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا اور تحصیل ٹیکسلا کے تمام بی ایچ یو سینٹروں میں میڈیکل سٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی ایچ یو لب ٹھٹھو میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا سدرا انور،تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک عظمت محمود، چئیرمین یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل وحید خان، زبیر خان، حاجی ریاض حسین اعوان، ملک وقاص، ملک طلعت بھولا سمیت دیگر عمائدین اور بی ایچ یو لب ٹھٹھو کا عملہ بھی موجود تھا،عمار صدیق خان نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کا تسلسل جاری ہے ،انھوں نے کہا کہ ایک ایمبولنیس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا اور ایک ایمبولینس بی ایچ یو لب ٹھٹھو کے لئے کام کریگی، اس سے اس دور دراز علاقہ کے عوام کو سہولیات مسیر آئیں گی اور کسی بھی ایمبر جنسی کی صورت میں مریض کو کسی بڑے ہسپتال میں منتقل کرنے میں آسانی ہوگی،انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے صحت کی سہولیات کی بلا تفریق فراہمی کے لئے کوشاں ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا سمیت تحصیل بھر کے تمام بی ایچ یو اور ڈسپنسریوں میں میڈیکل سٹاف کی تعیناتی سمیت ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔