حکومت کی ناکام پالسیاں عوام کے لئے درد سر بن گئیں، غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکمران چین

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی،اشیاء ضرورت زندگی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں، حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر موثر ،معیشت کی زبوں حالی کی ذمی دار موجودہ حکومت ہے ، پالیسیوں کو از سر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے سابق سیکرٹری انفارمیشن راجہ ظریف ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا ، راجہ ظریف ستی کا کہنا تھا کہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی اشد ضرورت ہے،ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حکومت رزو بروز مشکلات کا شکار ہورہی ہے،سردیوں میں سوئی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے لوگوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی ازالہ کرنے کو تیار نہیں ،داخلہ اور خارجہ پالیسی کو پارلیمانی طرز پر بنایا جانا چاہئے تاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارا مل سکے ،۔