ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کی محنت کارگر ثابت ہوئی ،خواتین کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والیتین رک

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)تھانہ صدر واہ راہزنی ، ڈکیتی کی سنگین مقدمات میں ملوث تین ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ،ملزمان نے واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال اور گردونواح میں متعدد وارداتوں کا ارتکاب کیا ، شناخت پریڈ کے دوران مدعیان نے ملزمان کو پہچان لیا،عورتوں سے گن پوائنٹ پر طلائی زیوارت لوٹے ، انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،ملزمان سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل ، عورتوں سے چھنے گئے طلائی زیوارت اور نقدی برآمد کر لی گئی،مقامی عدالت سے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، گروہ کافی عرصہ سے واہ کینٹ ، ٹیکسلا میں وراداتیں کر رہا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد حاصل کی گئی ،ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی نے انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ، واہ کینٹ میں سرگرم عورتوں کو راہزنی کی وارداتوں میں لوٹنے والے تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جنہیں اڈیالہ جیل شناخت پریڈ کے لئے منتقل کیا گیا جہاں مدعیان نے ملزمان کی شناخت کر لی ،ایس ایچ او کے مطابق ڈکیت گروہ سے دوران ڈکیتی لوٹا ہو ا مال بھی برآمد کر لیا گیا،پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ میں ملزمان رضوان علی ولد گلزیب،ساکن حال آصف آباد ، ہری پور، ادیب مرتضیٰ ولدغلام مرتضیٰ ساکن مراد آباد ہری پور،اور علی رضا ولد بشیر احمد ساکن محلہ قدیم مین بازار ہری پور نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،یاد رہے کہ ملزمان نے نواب آباد واہ کینٹ میں دو عورتوں کو زود کوب کیا جبکہ ان سے طلائی زیوارت اور نقدی لوٹنے کی کوشش کی تھی جبکہ مذاحمت پر خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ون ٹو فائیو LRZ-9215 شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا تھا،واردات کے چند روز بعد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں تھے،ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کی احسن کارکردگی کو سراہا گیا،اور تھانہ صدر واہ میں فرض شناس افسر کی تعیناتی کو نیک شگو ن قرار دیا گیا،ایس ایچ او یاسر کیانی کے مطابق گروہ کے دو ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،ملزمان کا متعدد مقدمات میں پہلے ہی چالان ہوچکا ہے،