تھانہ ٹیکسلا کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی دو منشیات فروش دھر لئے ،قبضہ سے20 لیٹر شراب برآمد، منش

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی دو منشیات فروش دھر لئے ، ملزمان کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ، پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن اور ایس پی پوٹھوہار ڈویژن جاوید انورکی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ٹیکسلا جاوید حسن کے زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا محمد ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر دو منشیات فروش راشد محمود ، افتخار حسین کو گرفتار کر کے دونوں ملزمان سے دس دس لیٹر شراب برآمد کر لی