ٹیکسلا شہر میں ہیوی ٹریفک کی بندش ، ہیوی ٹریفک نے خانپور روڈ کا رخ کرلیا،رش بڑھے سے حادثات میں اضافہ

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ٹیکسلا شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی بندش ، حطار سے آنے والی ہیوی ٹریفک نے خانپور روڈ استعمال کر نا شروع کر دیا، خانپور روڈ پر رش بڑھ گیا اور ایک ہفتے میں چار ایکسیڈنٹ ہوئے، ڈھبیاں، میوزیم کے پاس اکثر ٹریفک جام رہنے لگا، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا، اور حطار انڈسٹری سے اانے والی ہیوی ٹریفک جبار چوک سے خانپور روڈ پر منتقل ہونے لگی، خانپور روڈ چونکہ ایچ ایم سی روڈ سے بھی چھوٹی ہے اور اس پر پہلے ہی ٹریفک کا بہاؤ بہت زیادہ ہے ہیوی ٹریفک آجانے سے ٹیکسلا کینٹ اور مضافاتی آبادیوں کے لئے پریشانی بڑھ گئی ہیوی ٹریفک سے نہ صرف خانپور ٹیکسلا روڈ دن میں متعدد مرتبہ بند ہو جاتی ہے بلکہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنے لگی، ایک ہفتے میں متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ روڈ ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں کار مسافروں سمیت یونیورسٹی پل سے نیچے جا گری اور اس میں سوار مسافر شدید زخمی ہو گئے،حطار سے آنے والی ہیوی ٹریفک کے ساتھ ساتھ خانپور کریشرز،ترناوہ کریشرز مارکیٹ اوردریائے ہرو سے بھی ڈمپر اور ٹرک مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے خانپور ٹیکسلا روڈ پر آ رہے ہیں جس سے میوزیم روڈ پر ہیوی ٹریفک کا شدید دباؤ بڑھ گیا ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔