نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا ایکشن ،زائد کرائے وصول کرنے والی مسافر گاڑیوں کوبھاری جرمانے

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے) عوامی شکایات پر پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے عوام الناس سے زائد کرائے وصول کرنے پر نیشنل ہائی ویے اینڈ موٹروے پولیس کا کریک ڈاون ،مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے ، زائد کرائے بھی واپس کرائے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حسن بلوچ کی زیر نگرانی آپریشن آفیسر توصیف احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسافر گاڑیوں کی جانب سے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ پر آپریشن کیا، اس موقع پر گاڑیوں کے کرائے نامے بھی چیک کئے گئے،خلاف ورزی کے مرتکب متعدد پبلک ٹرانسپورٹر کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ مسافروں کی شکائت پر زائد کرائے واپس بھی کرائے گئے،عوامی حلقوں کی جانب سے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا ، یاد رہے کہ کچھ عرصہ سے مسافر گاڑیوں کی اجنب سے عوام سے من مانے کرائے وصول کئے جارہے تھے جس کی بنیاد سی این جی کی عدم دستیابی بتائی جاتی تھی ،سرکاری کرائے نامے نہ کسی مسافر گاڑی نے آویزاں کئے تھے اور نہ کوئی اس پر عمل درآمد کرتا تھا ، متعدد مرتبہ عوام کی جانب سے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو شکائت بھی کی گئیں جس کا پبلک ٹرانسپورٹرز نے کچھ اثر نہ لیا ، موٹر وے پولیس نے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون شروع کردیا ہے ڈی ایس پی حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلا جھجھک شکائت درج کرائیں ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، آپریشن آفیسر توصیف احمد کی زیر نگرانی واہ کینٹ ، ٹیکسلا اور متعدد مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹر کو چیک کیا گیا،