ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ کی اعلیٰ کارکردگی بدھو گاوں دوہرے قتل کا سراغ لگا لیا

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی ، بدھو گاوں میں ہونے والے دوہرے قتل کا سراغ ایک ماہ میں لگا لیا،ماں اور بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے والے انکے حقیقی عزیز نکلے ، اراضی کے تنازعہ پر بہمانہ قتل کئے گئے، ملزمان گرفتار قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدھو گاوں میں ایک ماہ قبل ماں بیٹے ،سلیمہ بیگم اور حسیب ایوب کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا،ملزم نعمان الہیٰ نے اپنی ممانی سلمی بیگم کو قتل کیا جبکہ ملزم یاسر خالد نے ماموں کے بیٹے حسیب ایوب کو قتل کیا تھا،ملزمان کے خلاف سلیمہ بیگم کے بیٹے سہیل ایوب کی مدعیت میں تھانہ واہ کینٹ میں نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ جو قتل کے مقدمات کی تفتیش کرتی ہے کہ فرض شناس آفیسرامیر عبداللہ ایس آئی، ایچ سی نثار احمد،نے دن رات محنت کر کے ماں بیٹے کے قتل کا سراغ لگا لیا اور ملزمان نعمان الہیٰ اور یاسر خالد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا،پولیس زرائع کے مطابق قتل کی وجہ اراضی کا جھگڑا تھا جو ملزمان ہتیانا چاہتے تھے،جس وجہ سے انھوں نے باہم مشورہ کے ساتھ ماں اور بیٹے کو ٹھکانے لگانے کا پروگرام بنایا تھا ، اور موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے ، ملزمان کافی عرصہ رپوش رہے پولیس نے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی ہفتہ کے روز ملزمان کو ٹیکسلا عدالت میں پیش کیا گیا،