پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ کاپی او ایف اسٹیٹ ایریا میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )پی او ایف اسٹیٹ ایریا میں پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ ، ملزمان کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ واہ کینٹ کا اے ایس آئی یاض شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں اسکی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واہ کینٹ کے اے ایس آئی محمد ریاض نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پی او ایف اسٹیٹ ایریا کوارٹر نمبرجی15۔678،میں قیصر رشید ولد عبد الرشید کے گھر اچانک چھاپہ مارا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ مکان میں منشیات فروشی کی جاتی ہے ، ادہر ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی محمد ریاض شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گیا ، بتایا جاتا ہے کہ گولی اسکی چھاتی پر لگی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ منتقل کردیا گیا اطلاع ملتے ہیں ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ایس ایچ او واہ کینٹ موقع پر پہنچ گئے، پولیس زرایع کے مطابق مذکورہ مکان میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ ہورہا تھا ، تاہم یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ پولیس کو اسکی اطلاع تھی مگر حساس علاقہ میں متعین حساس ادارے کے اہلکار اس سے بے خبر تھے