ٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن میں وکلاء نے پروفیشنل گروپ کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرا کر نئی ر

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،پروفیشنل لائرز گروپ نے میدان مار لیا،جمیل اصغر بٹ صدر ، اجمل شہزاد ملک بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، پروفیشنل لائرز گروپ کے نامزد تمام امیدوار باشمول پانچ اراکین مجلس عاملہ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ،پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدواروں کے مقابلے میں کسی گروپ یا امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،چئیرمین الیکشن بورڈ میر ناصر بلال نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں پروفیشنل لائرز گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،جمیل اصغر بٹ صدر، اجمل شہزاد ملک جنرل سیکرٹری،ر رانا راحت نائب صدر،راشد علوی جوائنٹ سیکرٹری ،ریاض احمد شیخ فنانس سیکرٹری،جبکہ ثمینہ کوثر لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئیں،مجلس عاملہ کے پانچ اراکین روبینہ چوہدری ، شہزاد حیدر ، جابر نقوی،راجہ وقاص،احسان اللہ شاہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، الیکشن بورڈ کے چئیرمین میر ناصر بلال ایڈووکیٹ نے ممبران الیکشن بورڈ کے ہمراہ کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا، اس موقع پر ٹیکسلا بار کے مرد خواتین وکلاء ، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ، سید اقرار شاہ ، ملک سجاد حسین ، سابق صدر اعجاز خان،شیخ یعقوب ایڈووکیٹ،فاضل صدیقی ایڈووکیٹ،خالد شہزاد کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی،نو منتخب صدر جمیل اصغر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ بینچ اور بار کے درمیان بہتر تعلقات استوار کریں گے ، وکلاء برادری کے لئے سابقہ باڈی کے فلاحی منصوبوں کو جاری رکھیں گے اور بلا تفریق وکلاء برادری کی خدمت کریں گے، چئیرمین میر ناصر بلال کا کہنا تھا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے جتنا کام پروفیشنل لائرز گروپ نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج پروفیشنل لائرز گروپ کے تمام وکلاء بلا مقابلہ کامیاب ہوئے اس پر وہ تمام وکلاء برادری کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے نامزد پینل پر لازوال اعتماد کیا،اس موقع پر وکلاء کو کامیابی کی خوشی میں مٹھائی کھلائی گئی،