حسن کالونی کی مضافاتی آبادیوں کو سوئی گیس کی فراہمی ماسٹر نثار خان، سید چن شاہ کاظمی اور سید سبطین ش

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)تحریک انصاف کے راہنما ملک چن زیب صراف نے کہا ہے کہ حسن کالونی کی مضافاتی آبادیوں کو سوئی گیس کی فراہمی ماسٹر نثار خان، سید چن شاہ کاظمی اور سید سبطین شاہ نقوی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان، ایم این اے منصور حیات خان اور ممبر پنجاب اسمبلی عمار صدیق خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے حلقہ میں بلا تفریق تعمیروترقی کا عمل تیز سے تیز تر کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ جس طرح حلقہ میں بھر میں تعمیروترقی کا عمل شروع ہے انشااللہ بہت جلد حلقہ کے عوام کے مسائل حل ہو جائیں گے،حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی لوڈ شیدنگ نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئیند ہے، اسی طرح ٹیکسلا شہر سے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک بند کرنا بھی تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،عوام نے جس طرح تحریک انصاف کو کامیاب کیا انشااللہ اسی طرح ترجیح بنیادوں پر عوام کے کام ہونگے اور حلقہ کے عوام ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو ہی مینڈیٹ سے نوازیں گے،انشااللہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا سنہری دور ہوگا جسمیں مظلوم کو انصاف ملے گا اور کرپٹ مافیا کی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹی ہو جائے گی۔