پی او ایف ویلفیئر ٹرانسپورٹ سروس واہ کینٹ حکام کا سال نو پر غریب ملازمین کو پہلا تحفہ ،دس سے زائد غریب کنٹریکٹ ملازمین بیک جنبش نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے ) پی او ایف ویلفیئر ٹرانسپورٹ کے دس سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا،ٹرانسپورٹ کے مر دخواتی ملازمین کا بلا وجہ ملازمین کے خلاف کاروائی پر پر زور احتجاج ، گیٹ کے سامنے دھرنہ دے دیا، اندرون واہ کینٹ چلنے والی ویلفیئر ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی،ملازمین کے ادارے کے ایم ڈی کے خلاف کرپشن سمیت کے سنگین الزامات ، گوسٹ ملازمین بھرتی کر کے بھاری رقم اینٹھی گئی ، کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر غریب ملازمین کا نوکریوں سے برطرف کر کے انھیں عتاب کا نشانہ بنایا گیا،