پولیس تھانہ ٹیکسلا کی پھرتیاں ، الیکٹرک کی دکان پر ڈکیتی کے مقدمہ چوری میں تبدیل کردیا،واہ کینٹ اتوار بازار سے گاڑی فروخت کر کے مسافر وین میں گھر جانے والا شخص بھی ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ گیا

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا الیکٹرک دکان پر ڈکیتی کے دوران تین مسلح افراد نے ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ لئے ، واہ کینٹ گاڑی فروخت کر کے راولپنڈی جانے والے شخص کو مسافر وین مین سوار لوگوں نے لوٹ لیا ، چار لاکھ 33 ہزار لوٹ کر گاڑی فروخت کر کے گھر جانے والے شخص کو دھکے دیکر گاڑی سے اتار دیا ،پولیس تھانہ ٹیکسلا کی پھرتیاں ، الیکٹرک کی دکان پر رونما ہونے والی ڈکیتی کو چوری میں تبدیل کردیا،زیر دفعہ 380 کے تحت مقدمہ کا اندراج ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شا م سات بجے کے قریب شیر شاہ سوری روڈ پر واقع نومی اینڈ عزیر الیکٹرک سٹور پر تین مسلح افراد داخل ہوئے اور دکاندار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کاونٹر میں موجود ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے،متاثرہ دکاندار نے مذکورہ واقعہ کی تحریری درخواست قانونی کاروائی کے لئے داخل کی پولیس نے ڈکیتی کو چوری میں تبدیل کر کے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا،ادہر واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر گاڑیو ں کے اتوار بازار سے گاڑی فروخت کر کے مسافر وین میں راولپنڈی جانے والا شخص بھی لٹ گیا، نذار خان ساکن صوابی اپنی گاڑی فروخت کرنے واہ کینٹ آیا ، گاڑی فروخت کر کے وہ ہائی ایس میں راولپنڈی جانے کے لئے سوار ہوا جس میں پہلے ہی پانچ چھ مسافر سوار تھے بیرئیر دو سے سوار ہونے والے شخص کو گاڑی میں سوار لوگوں نے بائی پاس ٹیکسلا کے قریب دبوچ لیا اور گن پوائنٹ پر اس کے پاس موجود رقم چار لاکھ 33ہزار چھین لی جبکہ اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دھکے دیکر گاڑی سے اتار دیا ، مذکورہ شخص داد رسی کے لئے تھانہ ٹیکسلا پہنچا مگر اسکی کوئی شنوائی نہ ہوئی ،