یچ ایم سی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد تجاوزات مسمار،تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا ، میونسپل آفیسرصاحبزادہ عمران

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے) میونسپل آفیسرصاحبزادہ عمران کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن ،شہری و سماجی حلقوں کا خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق میونسپل آفیسر ٹیکسلا صاحبزادہ عمران نے ایچ ایم سی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کیا جس میں شاہراہ کے دونوں اطراف سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرلیا آپریشن میں صاحبزادہ عمران کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے عملہ نے حصہ لیا شاہراہ کے اطراف ناجائز تجاوزات اکھاڑ دی گئیں اور وارننگ دی گئی کہ آئندہ ناجائز تجاوزات نہ کی جائیں اس حوالے سے میونسپل آفیسر صاحبزادہ عمران نے میڈیا کو بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں نے ناجائز تجاوزات خاتمے کے لئے صاحبزادہ عمران کے اس گرینڈ آپریشن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔