ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی کا کمانڈو ایکشن ، تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار،دو

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)تھانہ صدر واہ پولیس کا کمانڈو ایکشن ، راہزنی کی وارداتوں میں عورتوں سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات لوٹنے والے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین رکن گرفتار ، قبضہ سے آتشین اسلحہ اور گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا،ملزمان قتل ، ڈکیتی،اقدام قتل،راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان کو ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سادات کالونی سکیم ٹو سے گرفتار کیا گیا، ملزمان واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال سمیت ، گردونواح میں متعدد وارداتوں میں کافی عرصہ سے سرگرم تھے ، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر مطلوب کیا نی کی میڈیا سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق د ورز قبل نواب آباد کے گنجان آباد علاقہ میں گن پوائنٹ پر دو خواتین کو یرغمال بنا کر دو ڈاکووں نے جرم کا ارتکاب کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی مسلح ڈاکو وں نے مزاحمت پرراہزنی کے دوران خواتین کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی بھی کردیا تھا، ایس ایچ او تھانہ صد ر واہ نے انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے دو روز کے قلیل وقت میں مذکورہ ملزمان کو اس وقت دھر لیا جبکہ وہ سادات کالونی واہ کینٹ میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر موقع سے تین ملزمان رضوان علی ولد گلزیب،ساکن حال آصف آباد ، ہری پور، ادیب مرتضیٰ ولدغلام مرتضیٰ ساکن مراد آباد ہری پور،اور علی رضا ولد بشیر احمد ساکن محلہ قدیم مین بازار ہری پور کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین عدد پسٹل اور درجنوں راونڈ برآمد کر لئے ، ایس ایچ او یاسر کیانی کے مطابق گروہ کے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم انکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل واہ کینٹ سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ون ٹو فائیو LRZ-9215 شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا تھا جسے پولیس نے برآمد کر لیا ہے ملزمان عورتوں سے زیوارت چھیننے کی متعد د وارداتوں کا ارکاب کر چکے ہیں جبکہ قتل اقدام قتل ، ڈکیتیوں ، اور راہزنی کی وارداتوں میں متعدد بار چالان ہوچکے ہیں،گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے اڈ یالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے،، ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا،