ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت کو ٹھوس بنیادوں پر پالیسیاں بنانی ہونگی احتساب بلا تفریق ہونا چاہئے تاکہ عوام کا اعتماد موجودہ حکومت پر بحال ہو،اور کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچیں،کم تنخواہ دار پنشنرز اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگاء کے تناسب سے اضافہ ہونا چاہئے،ہمیشہ مراعات بڑے طبقہ کو ملتی ہیں اس روش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، محمد اسلم جن کا تعلق واہ کینٹ سے ہے انھوں نے سائیکلسٹ کے میدان میں کئی کارہائے نمایاں سر انجام دیئے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ، محمد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کی بجاے حکومت کو قومی سطح کے کوچز سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے کیونکہ غیر ملکی کوچز کے بھاری بھرکم معاوضے بلا شبہ ملکی معیشت پر بوجھ سے کم نہیں ، پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو پروموٹ نہیں کیا جاتا، انھوں نے مرغیاں پالنے کی بجائے اگر حکومت پاچس ہزار اور ستر ہزار کے انعامی بانڈز متعارف کرائے تو اس سے نہ صرف غریب افراد مستفید ہوسکیں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی،انکا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پنشنرز میں اضافے کا اطلاق ان کم تنخواہ دار اور کم پنشنرز لینے والے سرکاری ملازمین پر ہونا چاہئے جو کم مراعات یافتہ ہے نا کہ بڑے گریڈ کے ملازمین کو نوازا جائے ، پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، تاکہ کم درجہ کے سرکاری ملازمین کو زیادہ فائدہ ہو ،انھوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی تمام بیوروکریٹس کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے جنہوں نے کرپشن کی اور قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹا انھیں کڑی سزا ملنی چاہئے ایسی روایات ڈالی جائیں کہ مستقبل میں کوئی بھی اس روش کا ارتکاب نہ کر سکے ، لوگوں نے ایک نئے پاکستان کا خواب دیکھا ہے اس حکومت سے عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ،