محکمہ مال کی جانب سے احاطہ تحصیل دار آفس میں محفل میلاد کا انعقاد

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے) تحصیل کمپلیکس ٹیکسلا میں محفل میلاد کا تسلسل ، جوڈیشلی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سدرہ انور کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد،محفل میلاد کے انتظامات سید شفاعت حسین شاہ ریڈر تحصیل دار ٹیکسلا و دیگر سٹاف نے کئے،محفل میلاد کے بہترین انعقاد پر ایڈووکیٹ سید گفتار حسین شاہ نے انھی خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پرایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلاعرفان سعید، ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا طاہر عبا س سپرا،ایڈشنل سیشن جج عرفان نسیم تارڈ ، کے علاوہ سول ججز اور تحصیل دار طارق خان، مرزا منصور نائب تحصیل دارریڈر شفاعت حسین سفیر خان بھی شریک تھے، محفل میلاد کے موقع پر نامور ثنا خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا،جبکہ خصوصی بیا ن قاری سرفراز نے کیا،نظامت کے فرائض ایڈووکیٹ سید گفتار شاہ اور ایڈووکیٹ ادا کر رہے تھے ، سول جج ٹیکسلا ، اس موقع پر سول جج ٹیکسلا فیصل رشید ، سول جج ٹیکسلا عمران مارتھ ،سابق صدر ٹیکسلا بار اعجاز خان، میر ناصر بلال ، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ، سید اکرار حیدر،کے علاوہ جوڈیشل کلرکس ، محکمہ مال کے ذمہ داران موجو د تھے ،قاری سرفراز نے اپنے خطاب میں حضور ؑ کی شان رسالت بیان کیا حضورؑ کی اسوہ حسنہ پر خصوصی روشنی ڈالی،جبکہ محفل میلاد کا اختتام صلوۃ سلام پر کیا گیا، اختتامی دعا قاری سرفرزا نے کرائی، شرکاء کے لئے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا،