علاقہ تحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کی معروف شخصیت حاجی ملک عارف،اورحاجی ملک مظہرکے بھتیجوں ملک رحمت نوازبابر،ملک خالداورملک وقار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دعوت ولیمہ میں سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی شرکت

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )علاقہ تحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کی معروف شخصیت حاجی ملک عارف،اورحاجی ملک مظہرکے بھتیجے ملک رحمت نوازبابر،ملک خالداورملک وقارکی شادیوں کی خوشی کے موقع پرموضع چھوکرگاوں کے وسیع پنڈال میں بھرپوردعوت ولیمہ کااہتمام کیاگیا،معروف کاروباری شخصیت حاجی ملک نصرت نے تمام ترپروگرام کے اہتمام اورنگرانی کیلیئے بھرپورذمہ داری کامظاہرہ کرکے دعوت ولیمہ کی تقریب کوچارچاندلگادیئے،دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکاء کی عزت افزائی کیلیئے ستائیس کنال اراضی پروسیع پنڈال کاقیام عمل میں لایاگیا،اوردورونزدیک سے ھزاروں کی تعدادمیں مہمانوں نے شرکت کی،حاجی ملک عارف کی سربراہی میں گجرقوم قبیلہ سے متعلق درجنوں شخصیات جن میں حاجی چوہدری محمدسلیم،حاجی ملک مظہر،حاجی ملک مسلم،سردارمشتاق خان،حاجی ملک احسان غنی گجر،ملک صفدرنون،حاجی ملک مامامحمدمشتاق،چوہدری کامران غنی گجر،ملک نصرت،ملک منظورالحسن،ملک طلعت محمود،ملک عدنان،شامل تھے،نے مرکزی استقبالیہ گیٹ پردورویہ کھڑے ہوکرآنے والے مہمانوں کاگھنٹوں استقبال کیا،شرکاء تقریب میں وفاقی وزراء غلام سرورخان،چیئرمین پاکستان سویٹ ہومززمردخان ایڈوکیٹ،صوبہ خیبرپختون خواہ کے سینئررہنماء یوسف ایوب خان،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلام آبادملک طارق محمودنون،جہانگیرخان مغل،سردارمحمدیوسف خان،ملک جہانگیرخان آف تلہ گنگ،سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضی جاویدعباسی،ملک ابراراحمدخان،سیدسجادحسین شاہ،بابرنوازخان آف کھلابٹ،ایم این اے منصورحیات خان،ایم پی اے عمارصدیق خان،سابق صوبائی وزیرسیدبیدارحسین شاہ،سیدانتخاب حسین شاہ ایڈوکیٹ،سیدوقارحسین شاہ،سیددستارعلی شاہ،سیدناظم حسین شاہ،سیدزاہدحسین شاہ،سردارسیدمحمدعلی شاہ،سیدعسکری حسن ذیلدار،سیدظہیرالحسن شاہ ذیلدار،راجہ محمدرمیزگوجرخانی،چیئرمین نوازش علی خان،حاجی ابراردلدارخان آف احاطہ سالارگاہ،چوہدری بابرآف پنڈرانجھا،حاجی غلام حسن خان سمیت ملک کے چاروں صوبوں سے سیاسی وسماجی وکاروباری شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،دریں اثناء جب شان گروپ آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹوناصرخان آف کراچی،سیدعنایت حسین شاہ سندھ،بابرنوازخان،حاجی فیاض خان تنولی کے ہمراہ جب اپنے ذاتی ہیلی کاپٹرکے ذریعے جب موضع چھوکرگاوں کے وسیع پنڈال میں بنائے گئے ہیلی پیڈپراترے،تومیزبانوں سمیت علاقہ بھرکے جڑواں دیہات سے آنے والے مہمانوں نے بھی کراچی کے مہمانوں کاشانداراستقبال کیا،سائرن بجاتی گاڑیوں نے موضع چھوکرگاوں کے اندرپورے ماحول کوخوشیوں کے رنگ میں رنگ کردیا۔