نواب آباد میں دن دھاڑے راہزنی کی واردات

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )واہ کینٹ کے انتہائی گنجان آباد علاقہ نواب آباد میں دن دھاڑے راہزنی کی واردات ، د ومسلح ڈاکووں نے گلی میں گھسنے والی خواتین کو زود و کوب کیا اور ان سے طلائی زیوارت چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے،واردات کے وقت مکینوں نے خود یہ منظر دیکھا مگر مسلح ڈاکووں سے الجھنے کی بجائے وہاں سے کھسکنے میں ہی اپنی عافیت جانی ، مزاحمت پر خواتین کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا ،ایک شدید زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ملزمان کی دوران واردات سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،تفصیلات کے مطابق نواب آباد بازار سے شاپنگ کے بعد دو خواتین گھر جارہی تھیں جوں ہی وہ تنگ گلی میں پہنچیں پیچھے سے تاک میں آنے والے دو ڈاکو جن میں سے ایک موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے گلی کے کونے میں کھڑا رہا جبکہ دوسرے نے پستول نکال کر خواتین کو لوٹ لیا،خواتین کی جانب سے بھرپور مذاحمت کی گئی تاہم ڈاکو نے خواتین کو پستول کے بٹ مار کر انھیں لہو لہان کردیا خواتین زمین پر گریں اس کے باوجود ڈاکو تسلی سے ان کے کانوں سے بالیاں اتارنے اور طلائی زیوارت اتارنے کی واردات میں کامیاب ہوگیا، اور ساتھی ڈاکو کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے ، ادہر یہ بات قابل زکر ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جب خواتین کو یہ ڈاکو زود و کوب کر رہا تھا اس دوران متعدد افراد جو کہ علاقہ کے مکین تھے وہاں سے گزرے اور انھوں نے سارا منظر اپنی آنکھ سے دیکھا مگر خواتین کو بچانے کی بجائے وہاں سے غائب ہونے میں ہی اپنی عافیت جانی ،پولیس کی جانب سے واردات کے حوالے سے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے واردات کے بعد علاقہ میں پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیا،ادہر اسی شام انہی ڈاکووں نے جی ٹی روڈ گلبرگ کالونی کے پاس راحت بیکری میں بھی ڈکیتی کی واردات کی ،ہزاروں نقدی لوٹ لی،