ملک سخت معاشی بحران کا شکار ہے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے )وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک میں پچاسی فیصد تیل اور گیس ایمپورٹ جبکہ پندرہ فیصد مقامی سطح پر تیار ہورہی ہے،17 ارب ڈالر تیل اور گیس ایمپورٹ کرنے کی مد میں خرچ ہورہے ہیں،ساڑھے بارہ ارب روپے پٹرولیم مصنوعات جبکہ ساڑھے چار ارب روپے ایل این جی پر خرچ ہورہے ہیں ملک سخت معاشی بحران کا شکار ہے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیروز گاری پر قابو پایا جاسکتا ہے، جلد پٹرولیم کیمیکل ٹیکنالوجی متعاف کرائی جائے گی ، آغاز ٹیکسلا ٹیوٹا کالج سے کیا جائے گا، مستقبل قریب میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی جس پر کام جاری ہے،اس کی اہمیت اور افادیت کوئی انکار نہیں کر سکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشت روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پورے مسلم ورلڈ میں تعلیم کبھی ترجیح نہیں رہی،دنیا کی قوموں میں مسلمانوں کا جاہل اور اوجٹ سمجھا جاتا ہے،جسکی بنیادی وجہ تعلیم پر دو فیصد بجٹ ہے،دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جنہوں نے تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیتی ہیں،موجودہ اعداد شمار کے مطابق اس وقت بھی ڈھائی کروڑ بچے سکول جانے سے قاصر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کے لئے ٹاسک فورس بنائی ، غلام سرور خان نے اسی مالی سال میں بچیوں کے لئے تحصیل ٹیکسلا میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بنانے کا اعلان کیا،انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق جابس نہیں ملتیں ،ہمارا قیمتی اثاثہ بیرون ممالک میں سروسز دے رہا ہے،اسی بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند پیدا ہوں اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو،انھوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ خواتین کو ہر میدان میں پیچھے رکھ اجاتا ہے ،جبکہ تعلیم سمیت ہر میدان میں لڑکیوں نے اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،حلقہ این اے 59 کے عوام کا دانستہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، انکا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کی بہتر تربیت بھی کی جائے،افسوس کے تعلیم پر تو توجہ دی جاتی ہے مگر تربیت پر کم توجہ دی جاتی ہے،نوجوان نسل کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس میں بنیادی کردار والدین اور اساتذہ ادا کر سکتے ہیں،، قبل ازیں پرنسپل ٹیوٹا کالج روشن اعوان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے غلام سرور خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے 2005 میں جس ادارہ کی بنیاد رکھی آج وہ تناور درخت بن چکا ہے،انکا کہنا تھا کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہند مند آج عملی میدان میں ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ چھ شعبہ جات میں 2200 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں،جلد بی ایس ٹیکنالوجی شروع کی جائے گی،انھوں نے سٹاف کی کمی کے حوالے سے کہا کہ متعدد سیٹوں پر اس وقت 55 سے زائد اسامیاں خالی ہیں،قتریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی اٹک زون ٹیوٹا مس فرحت جہاں راجہ کا کہنا تھا کہ لڑکیاں بھی ووکیشنل ٹریننگ میں کسی سے پیچھے نہیں ،تاہم طالبات کے لئے ٹیکسلا میں الگ کالج ہونا چاہئے، سابق صدر چیمبر آف کامرس عبدالروف چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا بڑا مشن لیکر چل رہا ہے،تاہم انڈسٹریز اور مینو فیکچررز کے تعاون کے بغیر سسٹم کا آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اور تعاون سے مزید بہتر نتائج مرتب ہوسکتے ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ، ایم ؛پی اے عمار صدیق خان ، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا سدرہ انور ، چیف آفیسر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی ملک الفت حسین ، حاجی ریاض اعوان ،ملک ایاز محمود ، چن شاہ کاظمی،کے علاوہ طلبا و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی