کنٹونمنٹ بورڈ کا واہ کینٹ کے کاروباری مراکز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،نواب آباد بازار میں سی بی ڈسپنسری کو بچا کر پورے بازار میں جھرلو پھیر دیا،پکے تھڑے ، ٹھیے شیڈز ، بورڈز، آہنی گیٹ مسمار لوگوں کا حکام کو خراج تحسین ،ہیوی مشینری کا استعمال نگرانی

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)سپریم کورٹ کے حکم پر کنٹونمنٹ بورڈ کا واہ کینٹ کا کاروباری مراکز میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ، نواب آباد مارکیٹ میں بھی جھرلو پھیر دیا ، پکے تھڑے ، ٹھیے اور شیڈز مسمار ، نگرانی انجینیئر کنٹونمنٹ بورڈ عبد الصمدانچارج انفورسمنٹ طاہر ، سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ کامران ، کر رہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کا ناصر حبیب سمیت دیگر اہلکار موجود تھے، آپریشن کے لئے ہیوی مشینری استعمال کی گئی ، آپریشن شروع ہوتے ہی تاجروں میں بھگدڑ مچ گئی،عوام کا حکام کو خراج تحسین ، آپریشن شروع ہوتے ہیں بازار میں موجود ریڑھی بان بھی غائب ہوگئے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نواب آباد بازار میں موجود کنٹونمنٹ بورڈ کی ڈسپنسری کی حدود سے تجاوز ہے جبکہ بازار میں بلا تفریق آپریشن ہونا چاہئے تھا ،ڈسپنسری کے بورڈ دیوار تجاوز کے زمرے میں آتی ہے مگر کنٹونمنٹ بورڈ کی ڈسپنسری کی تجاوزات کو جوں کا توں چھوڑ دیا گیا،جس پر بازار کے تاجروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،انچارج انفوسمنٹ طاہر کے مطابق آپریشن بلا تفریق کی جارہا ہے ، اور اسے جاری رکھا جائے گا ، جو کار سرکار میں مداخلت کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،یاد رہے کہ نواب آباد میں تجاوزات کی وجہ سے بازار مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا تھا ، عوامی حلقوں کی جانب سے متعدد مرتبہ حکام سے مطالبہ کیا گیا تھا ، بازار میں موجود دکانداروں نے دکان سے باہر ٹحیہ کرائے پر دے رکھے تھے جن سے ماہانہ بھاری کرایہ وصول کیا جاتا تھا جبکہ بازار میں فی ریڑھی تین سو روپے ریٹ مقرر تھا ،ادہر مسلم لیگ ن کے رہنما رستم خان کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں کے متبادل جگہ فراہم کی جائے جن سے روزگار چھینے ہیں ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے جبکہ انھوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر حکام کو خراج تحسین پیش کیا ،