چئیرمین وائس چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا کے الیکشن مسلم لیگ ن پر عزم لنگوٹ کس لئے، پی ٹی آئی کو سرپرائز دینے کے لئے کمر بستہ ، مسلم لیگی کونسلران کے نئے عہد و پیمان ، مخالفین خاطر جمع رکھیں چئیرمین وائس چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا مسلم لیگ ن کا ہوگا ،بیرسٹر عقیل ملک ،

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)چئیرمین وائس چئیرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کا انتخابی دنگل قریب ،مسلم لیگ ن نے لنگوٹ کس لئے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کا جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ، مسلم لیگی کونسلران کے درمیان نارضگیاں ختم یکجہتی کا مظاہرہ تمام کونسلرز ایک پیج پر آگئے ، مسلم لیگ ن کے چئیرمین اور وائس چئیرمین منتخب ہونے کی قومی امید،مسلم لیگ ن کے اٹھارہ ممبران کے نئے عہد و پیمان ، کلیدی کردار سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق ، سابق امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹڑ عقیل ملک علاقہ کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت ملک سعید صدیقی اور ملک ندیم ، ملک نصیر الدین نے ادا کیا،گزشتہ روز کوہستان ہاوس میں مسلم لیگ ن کے کونسلران کی پھر بیٹھک ہوئی جس میں زیشان صدیق بٹ ، سید محمود حسین شاہ ، راجہ کامران ایڈووکیٹ ، شیخ ساجد محمود،ملک پرویز ،شفاقت بٹ،حاجی ایوب صراف،طاہر محمود طاہری،شیخ وحید الدین،عمر رشید،و دیگر موجود تھے، ایک مرتبہ پھر تمام گلے شکوئے دور کئے گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حاجی ملک عمر فاروق ، بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں ، الیکشن میں پی ٹی آئی کو سرپرائز دیا جائے گا ،مسلم لیگ ن نے ٹیکسلا شہر میں تعمیر و ترقی کی نئی مثال قائم کی ہے ،اہلیان ٹیکسلا کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہیں گے ،یاد رہے کہ چئیرمین اور وائس چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا کے انتخاب کے لئے پولنگ سات جنوری 2019 کو ہوگی ہاوس میں کل ممبران کی تعداد تیس ہے جس میں اٹھارہ ممبران کا تعلق مسلم لیگ جبکہ بارہ ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے دونوں گروپوں کو جیتنے کے لئے سولہ ووٹ درکار ہیں