ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن ، میدان سج گیا جوڑ توڑ شروع ،پروفیشنل لائرز گروپ نے جمیل اصغر بٹ کو صدر ، ملک اجمل شہزاد کو جنرل سیکرٹری راشد علوی کوجوائنٹ سیکرٹری کے لئے نامزد کردیا

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ، نئی قیادت کے چناو کے لئے پولنگ پندرہ جنوری کو متوقع،پروفیشنل لائرز گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کردیا ، صدر کے لئے جمیل اصغر بٹ ، جنرل سیکرٹری کے لئے ملک اجمل شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے راشد علوی، اور فنانس سیکرٹری کے لئے ریاض احمد شیخ کے نام فائنل ،مجلس عاملہ سمیت دیگر عہدوں کے لئے جلد ناموں کا اعلان کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق در میر ناصر بلال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پروفیشنل لائرز گروپ کی کور کمیٹی کے اراکین سربراہ شیخ یعقوب ایڈووکیٹ،ملک عرفان ایڈووکیٹ،طاہر محمود راجہ اور میرے سمیت دیگر نے باہمی مشاورت سے صدر و دیگر عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان کردیا ہے،انکا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بھی پروفیشنل لائرز گروپ کے نامزد امیدورا کامیاب ہونگے ہم نے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور بیچ اور بار کے درمیان بہترین تعلقات استوار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ،نئے چیمبرز کی تعمیر بارروم کی تزئین و آرائش سمیت اہم منصوبے پائے تکمیل کو پہنچے ہیں ، ادہر پروگریسیو لائرز گروپ کی جانب سے تاحال ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ، میر ناصر بلال کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمارے نامزد امیدوار بلا مقابلہ ہی کامیاب ہوجائیں گے تاہم جمہوری روایات کے تسلسل کے لئے ہم سب ملکر قربانی دے رہے ہیں