
بیر ئیر نمبر تین واہ کینٹ کیری ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے ناروا رویہ کے خلاف احتجاج ، متعدد افراد گرفتار ،گدوال روٹ پرمٹ کا وعدہ کر کے انحراف کیا گیا ، اقدام سے ڈیڑھ سو خاندانوں کا معاشی قتل ہوگا،جماعت اسلامی کے رہنما سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص کا متاثرہ
6 Years agoواہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)واہ کینٹ بیرئیر نمبر تین پر پرائیویٹ کیری ایسوسی ایشن کا انتظامیہ کے نارو ارویہ کے خلاف احتجاج ، جماعت اسلامی کے رہنما سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص بھی اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے ، پولیس کی جانب سے متعدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ، صدر پرائیویٹ کیری ایسوسی ایشن محمد عمران کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں روٹ پرمٹ دینے کا وعدہ کیا گیا ، انکا کہنا تھا کہ گدوال روٹ کے لئے پندرہ لاکھ سالانہ پہلے ہی ہم ادا کر رہے ہیں اس ضمن میں ہم سے ا سٹام بھی لکھوایا گیا،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدام ڈیڑھ سو خاندان کا معاشی قتل کے مترادف ہے ، پروفیسر وقاص کا کہنا تھا کہ اس میں پولیس کو کاروائی نہیں کرنی چاہئے یہ معاملہ انتظامیہ کے ساتھ ہے یہ لوگ پر امن ہیں اور جائز حلال روزی کما رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ یہ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں انھیں غلط کاموں پر مجبور کیا جارہا ہے ، ان لوگوں نے آئینی اور جنہوری رویہ اختیار کیا ہوا ہے جبکہ پولیس انھیں تشدد پر مجبور کر رہی ہے،انتظامیہ کو ان سے کئے وعدوں کو پورا کرنا چاہئے،صدر محمد عمران کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف نہتے کیری ڈرائیوروں کو عتاب کا نشانہ بنایا گیا ،جبکہ ڈیڑھ سو خاندان کا روزگار اس سے وابستہ ہے انھوں نے چیئرمین پی او ایف بورڈ سے اپیل کی کہ انھیں معاشی قتل سے بچایا جائے ،اور ڈیڑح سو کیری مالکان کو جو کہ لوکل ہیں انھیں گدوال روٹ کا روٹ پرمٹ دیکر ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے۔کیونکہ روٹ پرمٹ من پسند لوگوں کو دینے کا کہا جارہا ہے جو ہمارے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے،کیونکہ ہمارا روزگار اس سے وابستہ ہے اس اقدام سے ڈیڑھ سو خاندانوں کا معاشی قتل ہوجائے گا،