کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کا لالہ رخ مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ کلین اپ آپریشن ،سینکڑوں دکانوں کے باہر پکے تھڑے ، فرش اور شیڈز مسمار کر دیئے گئے، اہل علاقہ کا حکام کو خراج تحسین ،آپریشن کے شروع ہوتے ہی تاجروں میں بھگ دھڑ مچ گئی ، تاجروں کی ہڑتال بے سود

واہ کینٹ (ڈاکٹر سید صابر علی سے)کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ کلین اپ آپریشن، لالہ رخ مارکیٹ واہ کینٹ میں سینکڑوں شیڈز ، پکے تھڑے اور ٹھیے مسمار کر دیئے گئے ، آپریشن کے کے ہیوی مشینری استعمال کی گئی،پولیس ، رینجرز اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام موقع پر موجود تھے،لالہ رخ مارکیٹ میں آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی تاجروں میں بھگ دھڑ مچ گئی،متعدد دکاندار شیڈز کو از خود توڑنا شروع ہوگئے ، ویلڈرز حضرات کی چاندی ہوگئی ، ایک ہزار کا کام پانچ ہزار میں کرنے پر ویلڈرز آمادہ ہوئے،آپریشن کے خلاف تاجر تنظیم کی جانب سے آج شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی گئی تھی،آپریشن روکنے کے لئے منتخب نمائندوں سمیت انجمن تاجران کے عہدیداران کی کوئی شنوائی نہ ہوئی،


اہل علاقہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو بھرپور خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی جانب سے واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں شامل مارکیٹوں میں از خود تجاوزات ہٹانے کے لئے متنبہ کیا گیا اور اس ضمن میں تین روز کی مہلت دی گئی تھی ، مہلت ختم ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ نے باقائدہ تجاوزات کے خلا ف کلین اپ آپریشن کا آج آغاز کیا، آغاز لالہ رخ مارکیٹ سے شروع کیا گیا ،اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے انجینئر عبد الصمد ، سیکرٹری کینٹ بورڈ کامران ، حبیب ناصر ، طاہر کے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈ اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تھیں،آپریشن سے قبل لالہ رخ کے کونسلر ملک فہد ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک عابد ، عابد وڑائچ ، شاہنواز ، صلاح الدین ڈار ، راجہ عامر سعید و دیگر نے انجینیئر عبدالصمد سے بات چیت کی تاہم یہ بات چیت بے سود ثابت ہوئی ، انجینیئر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اس کے ساتھ ہی ہیوی مشینری کے زریعے ، دکانوں کے باہر آویزاں بڑے شیڈز ، پکے تھڑے اور ٹھیے توڑنے کا کام شروع ہوگیا ،


آپریشن دیکھنے کے لئے عوام کی کثیر تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، لوگوں کا جم غفیر وہاں جمع تھا ،لالہ رخ مارکیٹ سمیت ملحقہ مارکیٹوں میں متعدد مقامات پر آپریشن بلا تفریق جاری رہا،لالہ رخ مارکیٹ میں بنک سمیت متعدد بڑے بڑے پلازے اس کی زد میں آگئے، دکان سے باہر تمام پکی جگہوں کو ایکسی ویٹر کے زیعے توڑ دیا گیا ادہر آپریشن کے خوف سے متعدد تاجروں نے ویلڈرز کی خدمات طلب کر لیں اور شیڈز توڑنے کے لئے کام شروع کر دیا،تاجروں کا بور ہوچکا ہے تھا کسی قیمت پر یہ آپریشن رکنے والا نہیں انھیں تاجر نمائندوں نے لولی پاپ دیا جبکہ انتظامیہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی رو رعائت نہیں دینا چاہتی،اہلیان علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے کلین اپ آپریشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا، لالہ رخ مارکیٹ واہ کینٹ میں تجازوات کے خلاف آپریشن رات گئے جاری رہا،