کم قیمت پر دیسی مرغیوں کی فراہمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہے ،ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی ارشد لطیف نے یوسی ٹھٹھہ خلیل میں شہریوں میں دیسی مرغیوں کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ترنول (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) کم قیمت پر دیسی مرغیوں کی فراہمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہے۔اس کا مقصد ہر گھر میں دیسی انڈے اور گوشت کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی ارشد لطیف نے یوسی ٹھٹھہ خلیل میں شہریوں میں دیسی مرغیوں کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔جہاں دیسی مرغیوں کے پچاس یونٹ تقیسم کئے گئے۔ اس موقع پر انچارج سی وی ڈی ٹھٹھہ خلیل ڈاکٹر سحرش خان نے کہا کہ ان مرغیوں کو ویکسنیشن کی گئی ہے اس لئے انھیں بیماری نہیں لگتی ایک مرغی کم از کم 180انڈے دیتی ہے ان مرغیوں کا گوشت بھی کھانے میں مفید ہے ۔ہر شہری کم ریٹ میں باآسانی مرغیاں خرید کر اپنے گھر کی ضرورت پوری کر سکتا ہے ۔عوام نے گورنمنٹ کے اس اقدام کو سراہا ہے