تھانہ واہ کینٹ کی کاروائی تین منشیات فروش گرفتار قبضہ سے تین کلو 635 گرام چرس برآمد،جمیل آباد میں 22 سالہ محمد سفیر کے قاتل گرفتار ماموں نے مقتول کی بیوی سے ملکر قتل کا پروگرام بنایاتھا

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ، تین منشیات فروش گرفتار قبضہ سے تین کلو 635 گرام چرس برآمد ،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واہ کینٹ نے چھاپے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزم سہیل عرف ناصر سے ایک کلو تین سو گرام ، ملزم محمد رضوان سے ایک کلو دو سو گرام ، جبکہ ملزم فرید خان سے ایک کلو 135 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ادہر ایچ آئی یو ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ایک ماہ قبل پر اسرار طور پر قتل ہونے والے محمد سفیر کے اصل قاتل تک رسائی حاصل کر کے اسے گرفتار کر لیا،مقتول قاتل کا ماموں نکلا،جس نے بیوی اسکی بیوی آسیہ بی بی کے کہنے پر اسے اپنے بھانجھے محمد سفیر کو قتل کی پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا،یاد رہے کہ جمیل آباد میں رات کے وقت جبکہ وہ اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا قتل ہونے والے محمد سفیر کا مقدمہ مورخہ 08.11.18 کومحمد رفیق کی مدعیت میں درج رجسٹر کیاگیا تھا،