کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کا تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاون آخری مراحل میں داخل،تجاوزات مافیا کی نیندیں اڑ گئیں

واہ کینٹ ( ڈاکٹر سید صابر علی سے)کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کی حدود میں تجاوزات کے خلاف کینٹ انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کی بھرپور تیاریوں کا آغاز،دوکانداران کوغیر قانونی ٹھیے ازخود ختم کرنے کے لیئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے دوکانداروں کو مطلعہ کرنے کے لیئے مختلف کاروباری مراکز میں پینا فلیکس بھی آویزاں کر دیئے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے دوکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کے لیئے 3دن کا الیٹی میٹم جاری۔تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دوکانداروں ،ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ بانوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹس ایکٹ1924،کنٹونمنٹس لینڈ ایڈ منسٹریشن رولز1937کے مطابق دوکان کے شٹر کے باہر کسی قسم کا کاروبار ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے لہذا اندر حدود کنٹونمنٹ بورڈ برلب سڑک دوکان کے شٹر کے باہر رکھا ہوا سامان یا دیگر کسی قسم کا غیر قانونی ٹھیلہ فلفور ختم کر دیا جائے بصورت دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا جبکہ غیر قانونی کام میں ملوث دوکاندار ٹھیہ مالکان پر بھاری جرمانے کے علاوہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تجاوزات مافیا کو 3دن کی مہلت دی گئی ہے یادرہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آنے والے کاروباری مراکز میں عرصہ دراز سے تجاوزات مافیا کا راج ہے عملی طور پر تجاوزات کے خاتمے کے لیئے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا بالخصوص نواب آباد بازار جو کہ تجاوزات کی وجہ سے مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ فٹ پاتھ جو کہ پیدل چلنے والوں کے لیئے بنائی گئی تھی اس جگہ پر ریڑھی بانوں اور ٹھیوں کی بھرمار ہے نواب آباد بازار میں متعدد دوکانداروں کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اپنی دوکانوں کے سامنے ٹھیے لگوا کر ان سے کرائے وصول کرتے ہیں جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے کرپٹ اہلکار بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے نظر آتے ہیں جسکی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن متعدد مرتبہ تیاریوں کے باؤجود کامیاب نہیں ہو پاتا ۔عوامی حلقوں کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس طرح شریف ہسپتال جی ٹی روڈ لالہ رخ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اسی طرز کا آپریشن نواب آباد بازار میں ہونا چاہیے تاکہ بازار کی اصل رونق بحال ہو سکے۔