جوڑی روڈ پر راہزنی کی واردات مذاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ نوجوان زخمی ، ڈاکو نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

ترنول (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)سنگ جانی جوڑی روڈ پر راہزنی کی واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا،ڈاکو نقدی لیکر فرار،پولیس نامعلوم ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقہ جوڑی روڈ پرگزشتہ شب نو بجے جوڑی شرقی کا رہائشی محسن مغل اپنے عزیز کے ہمراہ گاڑی پرگھر جا رہا تھا کہ اچانک تین ڈاکوؤں نے انھیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اورانکی جیب سے پندرہ ہزار روپے نکال لئے تلخ کلامی پر ایک ڈاکو نے محسن پر سیدھا فائر کیا جو اس کے بائیں کندھے پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاجسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترنول میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر علاقہ کے عوام نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔