پی ٹی آئی کا ویژن غریب لوگوں کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانا ہے ۔ایم این اے منصور حیات خان ، ایم پی اے عمار صدیق خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،غلام سرور خان کی قیادت پر فخر ہے ، ملک محفوظ اختر کی میڈیا سے گفتگو

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)پاکستان تحریک انصاف کا ویژن غریب عوام کو سستا انصاف مہیا کرنا اور انھیں بنیادی سہولیات انکی دہلیز تک پہنچانا ہیں،ٹیکسلا سے ایم این اے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر غلام سرورخان کے فرزند منصور حیات خان، اور ایم پی اے عمار صدیق خان نوجوان قیادت اور پر عزم ہیں ، ان کے دور میں ٹیکسلا میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،مخالفین انکی مقبولیت سے خائف ہیں،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سرائے کھولا ٹیکسلا کے سرگرم کارکن ملک محفوظ اختر نے اپنے ایک بیان میں کیا ملک محفوظ کا کہنا تھا کہ جو لوگ محض لالچ اور ذاتی مفادات کی بنا پر چئیرمین وائس چئیرمین کے الیکشن میں اپنے معاہدے اور حلف سے منحرف ہوگئے انھیں اللہ کا خوف کرنا چاہئے اقتدار آنی جانی چیز ہے ،لیکن اپنے ضمیر اور ایمان کو بیچ دینا منافقت کے زمرے میں آتا ہے، انھوں نے کہا کہ غلام سرور خان کی بنائی کمیٹی میں سردار زبیر خان و دیگر اپنا بھرپور کام کر رہے ہیں اور مسلسل عوامی رابطے میں ہیں،نو رکنی کمیٹی شہر کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،نوجوان قیادت سے جو امیدیں عوام نے لگا رکھی ہیں وہ ضرور پوری ہونگی،نوجوان قیادت اپنء بہترین صلاحیتیں بروے کار لاکر لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ رے گی،انھوں نے غلام سرور خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انکی ولولہ انگیز قیادت کی بنا پر واہ کینٹ ، ٹیکسلا میں مثبت تبدیلی آئی ہے، غلام سرور خان پی ٹی آئی کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں