سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اپنے آبائی حلقے میں ہنگامی دورے ، سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ، چوہدری نثار کا شاندار استقبال انکی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ترجمان چوہدری نثار علی خان

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) چوہدری نثار علی خان کے ہنگامی دورے ،چک بیلی خان ،چکری اور سہال میں عوام کی جانب سے شاندار استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،میری عوامی خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں جن پر ہمیشہ فخر کرتا ہوں ،چوہدری نثار علی خان ،تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف مقامات کے ہنگامی دورے کئے یوں تو یہ دورے اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقات اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کے حوالے سے تھے تاہم عوام کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کے شاندار استقبال کے سبب سیاسی حیثیت اختیار کرگئے چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں چیئرمین چوہدری اصغر کے گھر اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی قبل ازیں جب وہ چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا کارکن چوہدری نثار علی خان کو اپنے درمیان پا کر جذباتی ہو گئے عوام کی جانب سے چوہدری نثار علی خان سے محبت دیدنی تھی ضعیف العمر افراد چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ تک چومتے ہوئے دکھائی دئے چک بیلی خان میں شاندار استقبال پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے ساتھیوں اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین چوہدری اصغر نے چوہد ری نثار علی خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہیں چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز آپ لوگوں کی محبت ہے میرے انتخابی حلقے میں میری خدمت کے نشان ہر جگہ ہوں گے میں نے عوامی خدمت کی سیاست کی اور عملی کام کرکے یہ ثابت کیا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے عوام کی خدمت بلاتفریق کی اور ہر جگہ میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا اس دوران ان کاکہنا تھا کہ میں میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کی جن کی وجہ سے ہماری آواز عوام تک پہنچتی ہے مگر کچھ لوگ صحافت نہیں سیاست کررہے ہیں ان کو اپنے قلم کی ذمہ داری کا احساس ہو نا چاہئے صحافت غیر سیاسی اور ذمہ داری پر مبنی ہونی چاہئے میڈیا کوچوہدری نثار علی خان کے دوروں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے آج بھی عوام میں مقبول ہیں بلکہ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور قومی سیاست میں چوہدری نثار علی خان کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے ،چوہدری نثار کے دوروں اور شاندار استقبال کی گونج سے ایوان اقتدار لرز اٹھا ہے سیاسی مخالفین چوہدری نثار علی خان سے آج بھی خوفزدہ ہیں ،جیت کے باوجود چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مخالفین ہیجان کی کیفیت میں ہے چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں چیئرمین چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پر اچانک جمع ہوجانے والے عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور بعدازاں �