ٹیکسلا سرکل کی کارکردگی تھانہ صدر واہ سر فہرست ،دو ماہ کے دوران منشیات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث

واہ کینٹ( ڈاکٹر سید صابر علی سے )تھانہ واہ صد ر کی کارکردگی دو ما ہ کے دوران ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 43 مقدمات درج کئے گئے،20 ہزار 90 گرام چرس،14 گرام ہیروئن،2 ہزار 128 بوتل شراب ،ایک ہزار پانچ سو بیس لیٹر شراب ،612 کپی شراب برآمد کر کے گھناونے کاروبار میں ملوث ملزما ن کو جیل یاترا کرائی،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کی تعیناتی کے ساتھ ہی منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا،آرپی اور سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر عمل کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ماہ نومبر اور اکتوبر میںC 9 کے دس مقدمات، 9B کے 17 مقدمات، حد منشیات 3/4 کے16 مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے ہزاروں لیٹر شراب ، چرس برآمد کی گئی، ادہر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قتل ، ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین واردتوں میں ملوث خطرناک گینگ کو بھی گرفتار کیا گیا ،جو واہ ، ٹیکسلا ، راولپنڈی ، اسلام آباد و دیگر شہروں میں گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر انکی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرتے تھے ، مذکورہ گینگ کی بابت انکا کہنا تھا کہ ایک رات میں چار سے پانچ ڈکیتی کی وارداتیں انکا ٹارگٹ ہوتا تھا،جبکہ آئی جی کے حکم پر ملک طاہر آف براہمہ کے قتل میں ملوث انتہائی چار سال سے اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا،انکا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے تاہم جرائم کے خاتمہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے